حکومت پنجاب کی طرف موسم سرما میں سموگ کے خطرے کو روکنے کے لیے دفعہ 144 نافذ خلاف ورزی پر سخت کارروائی ہوگی ڈپٹی کمشنر بہاول پور عرفان علی کاٹھیا

Muhammad Naeem Yusha محمد نعیم یوشا منگل 12 اکتوبر 2021 17:43

بہاول پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 اکتوبر2021ء) پنجاب حکومت نے موسم سرما میں سموگ کے خطرے کے پیش نظر صوبے بھر میں دفعہ 144 نافذ کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا نوٹی فیکیشن کے مطابق سموگ سے بچاؤ کیلئے فصلوں کی باقیات، کوڑا کرکٹ جلانے اور فضائی آلودگی کا سبب بننے والی صنعتوں اور گاڑیوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ کیا ہے، اس سلسلے میں صوبے میں نافذ دفعہ 144 پر سختی سے عملدرآمد کرانے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

ڈپٹی کمشنر بہاول پور عرفان علی کاٹھیا کا مزید کہنا تھا کہ سموگ کی روک تھام کے لیے  حکومت پنجاب عثمان بزدار اور چیف سیکریٹری پنجاب کامران علی افضل کی ہدایات کے مطابق سخت اقدامات کئے جائیں گے دفعہ 144 کے تحت فصلوں کی باقیات، کوڑا کرکٹ اور پلاسٹک جلانے پر چھ اکتوبر سے ایک ماہ کیلئے پابندی عائد ہے۔

(جاری ہے)

سموگ سے بچاؤ کیلئے اسے پیدا کرنے والے عوامل کو روکنا، احتیاطی تدابیر اختیار کرنا اور آگاہی بڑھانا ازحد ضروری ہے۔

سموگ پر قابو پانے کیلئے حکومت ٹھوس اقدامات کر رہی ہے اس سلسلے میں تمام انتظامی افسران اور اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایات جاری کر دی گئی ہے فیکٹریوں میں غیر معیاری ایندھن کے استعمال کے خاتمے اور فصلوں کی باقیات اور کوڑے کرکٹ جلانے پر پابندی پر عملدر آمد یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ تمام متعلقہ محکمے سموگ کی روک تھام کیلئے جاری کی گئی گائیڈ لائنز پر عملدرآمد کریں، اس سلسلے میں کوئی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ ڈپٹی کمشنر بہاول پور عرفان علی کاٹھیا نے شہریوں سے اس مہم میں تعاون کی اپیل کرتے ہوے کہا کہ شہری سموگ کی روک تھام کیلئے حکومت کی کوششوں کا ساتھ دیں۔ تاکہ سموگ کے بڑھتے ہوئے خطرے کو احتیاطی تدابیر اپنا کر کم کیا جا سکے۔

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں