بہاول پور، 10 محرم الحرام کو ضلع بھرمیں 118 جلوس برآمد ہونگے

پیر 3 نومبر 2014 21:05

بہاول پور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3 نومبر 2014ء ) جماعتہ الدعوة ضلع بہاولپور کے امیر رانا عمر فاروق نے صوبائی دارالحکومت میں دہشت گردی کے افسوسناک واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حکمران بھارت سے محبت کی پینگیں بڑھانے کی بجائے بھارتی دشمنی کو پہنچانیں اور اس کی کرتوتوں کو پوری دنیا کے سامنے بے نقاب کیا جائے ، بھارت پاکستان کا ازلی دشمن ہے اور واہگہ بارڈر پر ہونے والی دہشت گردی کے واقعہ میں بھی بھارت کے ملوث ہونے کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا ، حکمران اپنی آنکھیں کھولیں اور اپنے دشمن کو پہنچانیں ، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ ہے لیکن حکومت اور سیکورٹی اداروں کو دشمن کو پہنچاننا ہوگااور حکمرانوں کو غیروں کے مفادات کے بجائے قومی مفادات کے مطابق داخلی اور خارجی پالیسیاں بنانا ہوں گی ۔

(جاری ہے)

حکمران بھارت سے محبت کی پینگیں بڑھاتے ہیں لیکن اس کی پاکستان دشمنی پر خاموش کیوں رہتے ہیں یہ بھی بہت بڑا سوالیہ نشان ہے۔بھارت پاکستان کو کافی عرصہ سے دھمکیاں دے رہا ہے اس لئے تحقیقاتی اداروں کو بھارتی دھمکیوں کو بھی ذہن میں رکھتے ہوئے تحقیقات کرنی چاہئے۔انہوں نے مزید کہا کہ دہشتگردی جہاں بھی ہو ملک کے خلاف سازش ہے اور پاکستان کا بچہ بچہ نہ صرف دہشتگری کی شدید مذمت کرتا ہے بلکہ دہشت گردی کی اس جنگ میں پاک افواج کے ساتھ بھی کندھے سے کندھا ملا کر کھڑا ہے۔

جب تک حکمران پاکستان کے اصل دشمن کو نہیں پہنچانیں گے اس وقت تک امن وامان کی صورتحال کو بہتر بنانا ممکن نہیں انہوں نے کہا کہ بھارت پاکستان کا ازلی دشمن ہے جسے ہمیں پہنچانا ہوگا۔آج واہگہ بارڈ رکے قریب ہونے والا کہ خود کش دھماکہ پاکستان کی مسلح افواج ،تمام ریاستی اداروں اور حکومت کیلئے کھلا چیلنج ہے، یہ دھماکہ ہم سب کی آنکھیں کھولنے کیلئے کافی ہے۔

امیر جماعت اہلحدیث بہاولپور پروفیسر مظفر علی ظفر نے شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی میں بیرونی ہاتھ ملوث ہے مگر بدقسمتی سے حکمرانوں کو بیرونی ہاتھ کا نام لینے کی بھی جرأت نہیں ہوتی جس کی وجہ سے دشمن کے حوصلے بڑھ رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ حکمران دشمن کو پہنچانیں اوراسے پوری دنیا کے سامنے بے نقاب کیا جائے انہوں نے کہا کہ حکمران خود کہتے ہیں کہ بھارت پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی میں ملوث ہے تو اس کا نام کیوں نہیں لیتے۔

متعلقہ عنوان :

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں