بہاولپور،پولیس کاچڑیا گھرمیں چھاپہ، اوورچارجنگ پر ٹھیکیدار اور پارٹنر سمیت 3افراد کو گرفتار،

زائدٹکٹ وصول کرنے پردوافرادکو 50ہزار روپے جرمانہ، 10یوم قید کی سزا

ہفتہ 16 اگست 2014 20:30

بہاولپور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16اگست۔2014ء ) کمشنر بہاولپور کے حکم پر اسسٹنٹ کمشنر مسز عمرانہ اجمل نے پولیس کی نفری سمیت چڑیا گھر بہاولپور میں اوورچارجنگ کی شکائیت کا نوٹس لیتے ہوئے چھاپہ مارا اور ٹھیکیدار کے پارٹنر سمیت 3افراد کو گرفتار کرلیا چھاپہ مارنے سے قبل اسسٹنٹ کمشنر نے اپنے آفس اہلکار کے ذریعہ ٹکٹ کی خریداری کروائی چڑیا گھر کے بکنگ آفس سے 6روپے والی ٹکٹ 15روپے میں فروخت کی جارہی تھی اسسٹنٹ کمشنر نے سمری ٹرائل کرتے ہوئے ملزمان علی رضا رانا شہزاد اور محمد علی کو 50ہزار روپے جرمانہ 10یوم قید کی اور عدم ادائیگی کی صورت میں مذید30یوم جیل بھگتنا ہوگی۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق چڑیا گھر بہاولپور میں سیر کیلئے آنیوالوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا جا رہا ہے با اثر ٹھیکیداروں اور کیوریٹر چڑیا گھر گٹھ جوڑ نے عوام کو لٹنے پر مجبور کردیا دن دہاڑے اوور چارجنگ کمشنر ڈی سی او اور اسسٹنٹ کمشنر سٹی بہاولپور کیلئے کھلا چیلنج ہے ہمارے ہاتھ بہت لمبے ہیں تنہا نہیں کھاتے اوپر تک حصہ جاتا ہے لاکھوں روپے کمانے کیلئے ٹھیکہ لیا ہے خسارہ کیلئے نہیں میڈیا جو چاہے لکھے اوور چارجنگ بند نہیں ہو سکتی چڑیا گھر بہاولپور میں ٹھیکیدار کی لوٹ مار انتظامیہ کیلئے لمحہ فکریہ ،محکمہ شکار بہاولپور اور پنجاب کے افسران کی سرپرستی میں دن دہاڑے ٹھیکیدار اور اسکے کارندوں کی لوٹ مار عید کے دن سے مسلسل اوور چارجنگ کی جاری رہی وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف چیف سیکریٹری پنجاب کمشنر ڈی سی او اسسٹنٹ کمشنر سٹی سمیت ڈی پی او بہاولپور کو بھی ٹکٹوں کی بلیک بارے ایس ایم ایس کے ذریعے آگاہ کیا گیا لیکن تا حال کوئی کاروائی عمل میں نہ لائی گئی شیڈول کے مطابق چڑیا گھر کا ٹھیکیدار بچوں کی ٹکٹ 4روپے جبکہ بڑوں کی ٹکٹ 6روپے میں فروخت کرنے کا پابند ہے لیکن چڑیا گھر کی سیر کیلئے آنیوالے بچوں خواتین اور مرد حضرات سے زبردستی 20روپے سے 50روپے تک فی ٹکٹ اوور چارجنگ کی گئی ٹھیکیدار کی دیدہ دلیرہ کی انتہا ہوگئی چڑیا گھر دیکھنے کے شایقین کیلئے بلیک میں فرخت کی گئی ٹکٹس پر کوئی بک نمبر ٹکٹ نمبر تاریخ اور ٹکٹ پر قیمت بھی درج نہیں ہے بہاولپور میں کوئی تفریح گاہ نہیں ہے عوام عید اور دیگر تہوار کے موقع پر اندرون شہر اور دور دراز علاقوں سے تفریح کی غرض سے چڑیا گھر کا رخ کرتے ہیں جہاں ٹھیکیدار اور چڑیا گھر انتظامیہ کے خود ساختہ لوٹ مار کے قانون کا شکار ہوجاتے ہیں ایکٹنگ ڈائریکٹر جنرل وائلڈ لائف پنجاب آغا اعزاز ابراہیم کو بھی فون پر کمپلینٹ کی گئی ان حکم پر ڈائریکٹر پنجاب لاہور نے بہاولپور میں اپنی رپورٹ مکمل کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل کو پیش کی مگر تا حال ٹھیکہ منسوخ نہیں کیا گیا انہوں نے محض خانہ پری کیلئے چوہدری محمد افضل ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈ لائف بہاولپور کو بھی چوربازاری بند کروانے کی ہدائیت کی لیکن موقع پر کوئی عملی کاروائی نہیں کی گئی چڑیا گھر کا ٹھیکیدار اور چوہدری محمد اکبر کوریٹر چڑیا گھر اور ڈاکٹر سہیل عظمت کھوکھر اللہ دتہ خان ،بدر شیرازی اور آصف خان وغیرہ کی ملی بھگت سے چند یوم میں لاکھوں روپے اینٹھ چکے ہیں کمشنر ڈی سی او اور اسسٹنٹ کمشنر سٹی سمیت ڈی پی او بہاولپور فوری نوٹس لیتے ہوئے ٹکٹوں کی بلیک پر ٹھیکیدار اور چڑیا گھر انتظامیہ کے خلاف مقدمہ درج کرواکر ٹھیکہ منسوخ کرواسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں