بہاولپور، 3روزہ انسداد پولیو مہم کا افتتاح

جمعہ 22 مارچ 2019 23:06

بہاول پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مارچ2019ء) ڈپٹی کمشنر بہاول پور شوذب سعید نے بہاول وکٹوریہ ہسپتال کے شعبہ بیرونی مریضاںکے آئوٹ ڈور میں بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلا کر 3روزہ انسداد پولیو مہم کا افتتاح کر دیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر چیف ایگزیکٹیو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر فرحت عباس، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ بی وی ایچ ڈاکٹر عذیر، نمائندہ ڈبلیو ایچ او ڈاکٹر یاسر، ڈی ایچ او میڈیکل سروسز ڈاکٹر تنویر حسین اور ہیلتھ ایجوکیشن آفیسر ذوالقرنین جتوئی نے بچوں کو انسداد پولیو ویکسین کے قطرے پلائے۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیو کوآرڈینیٹر ڈاکٹر ذاکر علی نے بتایا کہ انسداد پولیو کی خصوصی مہم کے دوران 34یونین کونسلز کے 2سال سے کم عمر 2لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچائو کی ویکسین کے قطرے پلائے جائیں گے۔ انسداد پولیو کی مہم 25مارچ سے 28مارچ تک جاری رہے گی۔

متعلقہ عنوان :

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں