بہاولپور:تحصیل یزمان کے ریگستان سے 2 بھارتی شہری گرفتار

منگل 19 نومبر 2019 00:00

بہاولپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 نومبر2019ء) بہاولپور کی تحصیل یزمان کے ریگستان سے 2 بھارتی باشندوں کو گرفتار کرلیا گیا، دونوں بھارتی باشندے بغیرپاسپورٹ پاکستان داخل ہوئے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق بہاولپور کی تحصیل یزمان کے ریگستان سے 2 بھارتی باشندوں کو گرفتار کرلیا گیا،بھارتی باشنوں کی پرشانت اوروری لال کے نام سے شناخت ہوئی،کنٹرول آف انٹری ایکٹ کے تحت دونوں کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا،پرشانت کا تعلق بھارتی ریاست حیدر آباد جبکہ وری لال کا تعلق مدھیہ پردیش سے ہے۔ایف آئی ار کے مطابق دونوں بھارتی شہری بغیرپاسپورٹ پاکستان داخل ہوئے۔

متعلقہ عنوان :

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں