حکومت کی جانب سے دوبارہ لاک ڈائون کاروباری برادری کے ساتھ ساتھ تمام مکاتب فکر اور دیگر عوام الناس کے لیے ناقابل برداشت ہے، جاوید اقبال چوہدری

جمعرات 28 مئی 2020 22:39

بہاول پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مئی2020ء) بہاولپور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدرجاوید اقبال چوہدری نے کرونا وائرس کی وباء کے ممکنہ پھیلائو کی وجہ سے حکومت کی جانب سے ایک بار پھر لاک ڈائون پر غور کرنے پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے دوبارہ لاک ڈائون کاروباری برادری کے ساتھ ساتھ تمام مکاتب فکر اور دیگر عوام الناس کے لیے ناقابل برداشت ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پہلے سے ہی طویل لاک ڈائون کی وجہ سے زندگی کے ہر شعبے سے وابستہ افراد کے ساتھ ساتھ ملکی معیشت پر اس کے بہت برے اثرات مرتب ہوئے ہیں۔ صدر چیمبر نے کہاکہ بڑے کاروبار ، مارکیٹیں،شاپنگ مالز کے علاوہ چھوٹے بزنس کو بھی حکومتی ایس او پیز پر عمل درآمدکراتے ہوئے رات گئے تک کام کی اجازت دی جائے ۔صدر چیمبر نے تاجر و صنعتی برادری سے بھی اپیل کی ہے کہ حکومت کی جانب سے مرتب کیے گئے ایس او پیز کی مکمل پاسداری کرتے ہوئے اپنا کام جاری رکھیں تاکہ اس وبا ء پر قابو پانے میں مدد مل سکے۔

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں