پیرامیڈیکل وفارمیسی کالج کااعزاز،بہاول پورڈویڑن میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی

پیر 26 جولائی 2021 23:13

بہاول پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جولائی2021ء) پیرامیڈیکل وفارمیسی کالج کااعزاز، بہاول پورڈویڑن میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی فارمیسی رزلٹ100 فیصد رہایہ بات آل پاکستان پیرامیڈیکل سٹاف فیڈریشن (ر)کے سابق مرکزی سینئروائس چیرمین ڈاکٹرفقیرمحمدچوہدری ، الائیڈہیلتھ پروفیشنل ایسوسی ایشن کے ضلعی صدر چوہدری محمداخلاق 'محمدیسین' طلحہ علی 'لیڈی ہیلتھ ورکرزایسوسی ایشن کی صدر زاہدہ ملکیت 'نورینہ فیض اور فوزیہ چوہدری نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا ۔

(جاری ہے)

ڈاکٹرفقیرمحمدنے کہاکہ پرنسپل سہیل نعیم چوہدری کی انتھک کاوشوں سے کالج دن دوگنی اوررات چوگنی ترقی کررہاہے اورایک دن آئیگا کہ جب یہ کالج پورے پاکستان میں پہلی پوزیشن حاصل کریگا کالج کے پرنسپل ڈاکٹرسہیل نعیم چوہدری اورانکی پوری ٹیم مبارکبادکی مستحق ہے۔

متعلقہ عنوان :

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں