بہاول پورمیں گیس لیک ہونے کی وجہ سے اچانک آگ بھڑکنے سے4بچوں سمیت ایک خاتون زخمی

بدھ 27 مارچ 2024 17:42

بہاولپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2024ء) بہاول پورمیں گیس لیک ہونے کی وجہ سے اچانک آگ بھڑکنے سے4بچوں سمیت ایک خاتون زخمی ہوگئی ہے، تفصیل کے مطابق مبارکپورحسینی چوک احمدپورشرقیہ میں ایک گھرمیں گیس والے چولہے کابٹن آن تھا جس سے گیس لیک ہورہی تھی جیسے ہی ماچس سے چولہے کوآن کیا تو اچانک کمرے کے اندر بلاسٹ ہوگیا جس کے نتیجے میں کمرے کی چھت گرگئی جس کی زدمیں آکر4بچے اور ایک خاتون زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

زخمی ہونیوالوں میں 35سالہ شاہینہ بی بی، 7سالہ شان، 5سالہ سلطان،4سالہ ایان اور 8سالہ وقاص شامل ہیں۔ اطلاع پرریسکیو 1122فوری طورپرموقع پرپہنچ گئی ،ریسکیوٹیم نے زخمیوں کوملبے کے نیچے سے نکال لیا اور آرایچ سی مبارکپورشفٹ کردیا ،شدیدزخمی ہونے والے تین بچے اورایک خاتون کوبی وی ایچ منتقل کردیا۔\378

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں