سرکاری بلڈنگزکی تعمیر کامعاملہ، بورڈآف ریونیوحکومت پنجاب نے 1ارب 27کروڑ 69لاکھ پانچ ہزارروپے کے فنڈزجاری کردئیے

جمعرات 18 اپریل 2024 18:51

سرکاری بلڈنگزکی تعمیر کامعاملہ، بورڈآف ریونیوحکومت پنجاب نے 1ارب 27کروڑ 69لاکھ پانچ ہزارروپے کے فنڈزجاری کردئیے
بہاول پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2024ء) سرکاری بلڈنگزکی تعمیر کامعاملہ، بورڈآف ریونیوحکومت پنجاب نے 1ارب 27کروڑ 69لاکھ پانچ ہزارروپے کے فنڈزجاری کردئیے، کمیونیکشن اینڈ ورکس ڈیپارٹمنٹ کومراسلہ جاری۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بورڈآف ریونیو حکومت پنجاب کی جانب سے سیکشن آفیسر کمیونیکشن اینڈ ورکس ڈیپارٹمنٹ حکومت پنجاب کوجاری کردہ مراسلے میں بتایاگیاہے کہ اپریل 2024ء سے جون 2024ء تک سرکاری بلڈنگز کی تعمیر کیلئے 1ارب 27کروڑ 69لاکھ پانچ ہزار روپے کے فنڈزجاری کردئیے گئے ہیں لہٰذا فوری طورپرمتعلقہ ایگزیکٹوانجینئرز کویہ فنڈز بھجوائے جائیں تاکہ گورنمنٹ بلڈنگزکے پراجیکٹس کوجلدازجلدمکمل کیاجاسکے۔\378

متعلقہ عنوان :

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں