بہاولپور، 8ویں جماعت کے طالب علم سے جنسی زیادتی کا سکینڈل منظر عام پر آگیا

پولیس تھانہ بغداد الجدید کی بروقت کاروائی ، مقدمہ درج، ملزما ن کو گرفتارکر لیا

پیر 7 ستمبر 2015 20:06

بہاول پور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 ستمبر۔2015ء) بہاولپور 8ویں جماعت کے طالب علم کے ساتھ کیا گیا جنسی زیادتی کا سکینڈل منظر عام پر آگیا پولیس تھانہ بغداد الجدید نے بروقت کاروائی کر تے ہوئے مقدمہ درج کر کے ملزما ن کو گرفتارکر لیا۔ تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ ہائی سکول سیٹ لائٹ ٹاؤن کے طالب علم محمد تابش کو اس کا دوست احسن علی گھر سے کھیلنے کے بہانے بلا کر گیا اور ایک مکان میں لے گیا جہاں 4اوباش لڑکوں نے طالب علم کے ساتھ باری باری جنسی تشدد کا نشانہ بنایا ، اور موبائل پر تصویریں بناتے رہے اور کہتے رہے کہ اگر یہ بات کسی کو بتائی تو ہم ان تصویروں کو سوشل میڈیا پر شائع کر دیں گے زیادتی کا شکار بچہ بری حالت میں جب اپنے گھر پہنچا تو اس کے والد کو شک گزرا کہ میرے بچے کے ساتھ کوئی زیادتی ہوئی ہے اس نے بچے سے اس بابت پوچھا تو بچے نے گھبراتے ہوئے تمام واقعہ بتایا بچہ کے والد نے ا س تمام واقعہ کی اطلاع متعلقہ تھانہ بغداد الجدید کے ایس ایچ او عرفان اکبر کو دی شرم کے مارے شریف خاندان اس واقع کی ایف آئی آر بھی درج نہ کرانا چاہتا تھا لیکن ایس ایچ او نے اس کو اعتماد میں لیتے ہوئے کہا کہ اگر آپ اس واقعہ پر مدعی نہیں بنیں گے تو ایسے کئی واقعات جنم لیں گے جس پر بچے کا والد تھانہ بغداد پہنچا اور اس نے تحریری درخواست پیش کی عرفان اکبر نے اے ایس آئی اختر گھلو کی سربراہی میں ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی اور فوراً مقدمہ درج کر کے چند گھنٹوں میں تمام ملزمان کو گرفتار کر لیا ۔

(جاری ہے)

اے ایس آئی اختر گھلو نے اس موقع پر میڈیا کو بتایا کہ ملزمان شانی گنجو ، شانی پوڈری ، شہزاد بڈی ، شفقت اور احسن علی اس سے پہلے بھی کئی لوگوں کے ساتھ زیادتی کر چکے ہیں اور تفتیش کے دوران مزید انکشافات کی بھی توقع ہے اختر گھلونے مزید بتایا کہ ہم اس مقدمہ کو یکسوکریں گے اور ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں