بہاولپور،طلباء اور طالبات کا ”میں بہاولپور ہوں“ کے عنوان سے منعقدہ مقابلوں میں بھر پور صلاحیتوں کا مظاہرہ

جمعرات 12 مئی 2016 16:13

بہاولپور: (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔12 مئی۔2016ء)نیشنل کا لج آف بزنس ایڈ منسٹریشن اینڈ اکنامکس کے زیر اہتمام ”میں بہاولپور ہوں“ کے عنوان سے اس خطہ کی تہذیب و تمدن ،ثقافت اور تاریخ کو دنیا بھر میں مو ثر انداز میں متعارف کر وانے کیلئے اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور ، گورنمنٹ صادق گرلز ڈگری کالج اینڈو ویمن یو نیورسٹی اور تعلیمی ادارہ این سی بی اے ای کے طلباء اور طالبات کے مابین دستاویزی فلم ، اشتہار اور پوسٹرز بنانے کے مقابلے کرائے گئے جس میں طلباء اور طالبات نے بھر پور صلاحیتوں کا مظاہرہ کر تے ہو ئے بہاولپور کی تاریخ اور بہاولپور کی مصنوعات پر اشتہارات اور اس علاقے کے کلچر کو فروغ دینے کی غر ض سے پوسٹر بنانے کے ڈیڑھ سو سے زائد مقابلے کرائے گئے۔

تقریب کا افتتاح سابق صدر چمبر آف کامرس اور بہاولپور اکنامک ڈویلپمنٹ فورم کے صدر عاطف عزیز نے کیا، جبکہ چیئر مین شعبہ تاریخ اسلامیہ یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر شاہد رضوی، میاں شاہد اقبال، پروفیسر ڈاکٹر آفتاب گیلانی نے بطور مہمانان خصوصی شر کت کی ۔

(جاری ہے)

مقابلہ جا ت میں منفین کے فرائض شعبہ فائن آرٹ اسلامیہ یونیورسٹی کے پروفیسر فرجاد فیض، آصف تنویر ، آغا صدف مہدی نے انجام دیئے ۔

صدر بہاولپور اکنامک ڈویلپمنٹ فورم عاطف عزیز نے ”میں بہاولپور ہوں “ کے موضوع پر دستاویزی اشتہارات اور پوسٹر بنانے کے مقابلہ جات کا انعقاد کر نے پر منتظمین کو مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے نوجوان بہت ذہین اور با صلاحیت ہیں جنہوں نے شاندار ویژن سے خوبصورت کام کیا ہے۔ جسے میڈیا کے ذریعہ سے دنیا بھر میں پھیلایا جا سکتا ہے ۔

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں