ضلع بہاول پورمیں 78 فیصد باردانہ تقسیم کیا جا چکا ہے‘ 125673 میڑک ٹن گندم خریدکی جاچکی ہے

ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر بہاول پور تنویرنصرت وڑائچ کی بات چیت

جمعرات 12 مئی 2016 21:20

بہاول پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔12 مئی۔2016ء ) ضلع بہاول پورمیں 78 فیصد باردانہ تقسیم ‘جبکہ 125673 میڑک ٹن گندم خریدکی جاچکی ہے یہ بات ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر بہاول پور تنویرنصرت وڑائچ نے میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے بتائی انہوں نے کہاکہ ضلع بہاول پورمیں گندم خرید کے 28 سینٹرز سے اب تک 45 فیصد گندم کاشتکاروں سے خرید کی جاچکی ہے جبکہ 78 فیصد باردانہ کاشتکاروں کوفراہم کیاجاچکاہے انہوں نے کہاکہ اب تک ضلع بہاول پورسے 125673 میڑک ٹن گندم خریدکی جاچکی ہے انہوں نے کہاکہ باردانہ کی تقسیم میں کسی قسم کی کوتاہی برادشت نہیں کی جائیگی اور اس حوالہ سے روزانہ 7-8 سینٹرزکادورہ کرکے باردانہ کی تقسیم کوشفاف بنایاجارہاہے اورجوبھی سرکاری اہلکار اس میں ملوث ہوااس کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں