بہاولپور ،انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے بیوی پر تیزاب ڈال کر ہلاک کرنے والے شوہر کو دو مرتبہ سزائے موت ،پانچ لاکھ جرمانہ کی سزا سنا دی

ہفتہ 28 مئی 2016 20:55

بہاولپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28 مئی۔2016ء) انسداد دہشتگردی کی خوصوصی عدالت نے بیوی پر تیزاب ڈال کر ہلاک کر نے والے شوہر کو دو مرتبہ سزائے موت ،پانچ لاکھ جرمانہ کی سزا سنا دی تفصیل کے مطابق ہیڈ راجکاں کے رہائشی عظیم بخش نے گزشتہ سال اپنی بیوی ظفراں بی بی پر گھریلو تنازعہ پر تیزاب ڈال دیا تھا جس پر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گئی تھی جس کا مقدمہ نمبر 62/2015 تھانہ ہیڈ راجکاں میں درج ہو ا تھا انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج خالد ارشد نے مقدمہ کا فیصلہ سناتے ہوئے ملزم عظیم بخش کودو مرتبہ سزائے موت اور پانچ لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنا ئی

متعلقہ عنوان :

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں