چولستان ڈیزرٹ ریلی :دلوش اسٹیڈیم ڈیراور کے مقام پر نیزہ بازی کا شاندار مقابلہ

جمعہ 11 فروری 2022 21:20

بہاول پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 فروری2022ء) 17ویں انٹرنیشنل چولستان ڈیزرٹ ریلی کے موقع پردلوش اسٹیڈیم ڈیراور کے مقام پر ٹینٹ پیگنگ (نیزہ بازی) کا شاندار مقابلہ منعقد ہوا۔کمشنر بہاول پور ڈویژن کیپٹن محمد ظفر اقبال نے تقریب میں بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی۔ٹینٹ پیگنگ مقابلہ کے موقع پر آر پی او بہاول پور شیر اکبر، ڈپٹی کمشنر بہاول پور عرفان علی کاٹھیا، ڈی پی او بہاول پور عبادت نثار، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عامر نذیر کھچی، ضلعی انتظامیہ، ممبران بہاول جم خانہ، ضلع کونسل و سپورٹس افسران موجود تھے۔

17ویں انٹرنیشنل چولستان ڈیزرٹ ریلی میں پہلی بارٹینٹ پیگنگ جیسے مقابلہ جات کا انعقاد پہلی بار عمل میں لایا گیا ہے،ٹینٹ پیگنگ مقابلہ جات میں صادق پبلک سکول بہاول پور کے رائیڈنگ کلب کے طلباء و طالبات نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

ٹینٹ پیگنگ (نیزہ بازی) مقابلہ میں ایشیا ٹینٹ پیگنگ کلب نے بھی شرکت کی۔ٹینٹ پیگنگ مقابلہ کے موقع پر شائقین اور سیاحوں کی بہت بڑی تعداد موجود تھی۔

کمشنر بہاول پور ڈویژن کیپٹن محمد ظفر اقبال نے کہا کہ17ویں انٹرنیشنل چولستان ڈیزرٹ ریلی کے موقع پر سیاحوں اور مقامی لوگوں کو شاندار ریس، ثقافتی تقریبات اور دیگر تفریحی سرگرمیاں دیکھنے کا موقع ملا ہے۔ انٹرنیشنل چولستان ڈیزرٹ ریلی جیسے شاندار ایونٹ سے دنیا بھر میں ملک کا سافٹ امیج اجاگر ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹینٹ پیگنگ مقابلہ کے موقع پر خوبصورت کھیل دیکھنے کا موقع ملا ہے۔ ڈپٹی کمشنر بہاول پور عرفان علی کاٹھیا نے کہا کہ انٹرنیشنل چولستان ڈیزرٹ ریلی کے موقع پر ٹینٹ پیگنگ کے علاوہ کبڈی، رسہ کشی، کشتیاں، والی بال اور دیگر کھیلوں کی سرگرمیاں شامل ہیں۔ٹینٹ پیگنگ مقابلہ میں بہترین نظم و ضبط اور سپورٹس مین سپرٹ کا مظاہرہ دیکھنے کو ملا ہے۔

متعلقہ عنوان :

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں