انٹرڈسٹرکٹ بہاولپورڈویژن کراٹے چیمپئن شپ کا انعقاد ، ڈسٹرکٹ بہاولپور کی پہلی پوزیشن

جمعرات 18 مئی 2023 20:50

بہاول پور ، 18 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مئی2023ء) انٹر ڈسٹرکٹ بہاولپور ڈویژن کراٹے چیمپئن شپ 2023 ڈویژنل سپورٹس ڈیپارٹمنٹ بہاولپور، ڈویژن کراٹے ایسوسی ایشن بہاولپور کے زیر اہتمام جمنیزیم بہاولپور اسٹیڈیم میں منعقد ہوئی ۔ ٹورنامنٹ میں بہاولپور ڈویژن کے تینوں ڈسٹرکٹ کراٹے ٹیموں نے حصہ لیا ۔بہاولپور ڈسٹرکٹ رحیم یارخان ڈسٹرکٹ بہاولنگر ڈسٹرکٹ بوائز اینڈ گرلز نے 15 ویٹ کیٹیگری اور کاتا کے مقابلوں میں حصہ لیا ۔

چمپین شپ کا افتتاح فاروق قمر اڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ بہاولپور نے کیا ۔ ڈویژنل اسپورٹس آفیسر عامر حمید ، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر عاصم بھٹی طارق لودھی ۔صدر کراٹے ایسوسی ایشن۔ شاہدانصاری سیکرٹری ڈویژنل کراٹے ایسوسی ایشن بہاولپور موجود تھے ۔

(جاری ہے)

نتائج کے مطابق مجموعی طور پر 165 پوائنٹس کے ساتھ بہاولپور ڈسٹرکٹ کی ٹیم نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔

بہاولنگر کی ٹیم نے 145 پوائنٹ کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی۔رحیم یار خان کی ٹیم 85 پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔تقسیم انعامات کے مہمان خصوصی محمد طیب اسسٹنٹ کمشنر جنرل بہاولپور، ریفرنگ پینل میں چیف ریفری کے فرائض شاہدانصاری ،شوکت جھنڈیر،اسحاق گجر،سید اکبر علی،قیصر چغتائی،محمد شاہد،سلیم اخی،محمد سلطان ،سلیم شہزاد،سید اصغر علی شاہ،گرلز ٹیکنیکل آفیشل ،رمشا شاہد،شاہ بی بی اور انشاء شاہد تھے ۔مہمان خصوصی نے کھلاڑیوں میں میڈلز اور آفیشلز میں شیلڈ تقسیم کی۔\378

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں