تمام سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے سٹاف کو ڈیوٹی یقینی بنانے کی ہدایت

جمعرات 6 جولائی 2023 22:19

بہاول پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جولائی2023ء) ڈویژنل سپورٹس آفیسر کی جانب سے ڈویژن کے تمام ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر، تحصیل سپورٹس آفیسر، ڈرنگ اسٹیڈیم بہاولپورکے آفیسرانچارج اور مطیع اللہ ہاکی سٹیڈیم بہاولپورکے ایڈمنسٹریٹر کو ایک مراسلہ جاری کیاہے جس میں بتایاگیاہے کہ افسران کی لاپرواہی اورعدم دلچسپی کی وجہ سے ڈویژن بھرسے سپورٹس سہولیات /اشیاء /گورنمنٹ پراپرٹیز کے چوری ہونے کی متعدد اطلاعات موصول ہورہی ہیں جس کی وجہ سے فیصلہ کیاہے کہ تمام سپورٹس سہولیات اورآفسز کاسرپرائزوزٹ کیاجائے گا لہٰذا تمام سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے سٹاف،ڈسٹرکٹ وتحصیل سپورٹس آفیسر،ایڈمنسٹریٹر انچارج، کوچز، آفیشلز کوہدایت کی جاتی ہے کہ وہ اپنی اپنی ڈیوٹیوں پر موجود رہیں کوئی بھی اگر سرپرائزوزٹ کے دوران غیرحاضرپایاگیاتواس کے خلاف ہائراتھارٹی کوایکشن کیلئے کیس بھجوادیاجائے گا۔

\378

متعلقہ عنوان :

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں