بہاول پور،19 ویں انٹرنیشنل چولستان جیپ ریلی کا کوالیفائنگ رونڈ مکمل ہوگیا

جمعرات 22 فروری 2024 22:48

بہاول پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 فروری2024ء) 19 ویں انٹرنیشنل چولستان جیپ ریلی کا کوالیفائنگ رونڈ مکمل ہوگیا، دفاعی چیمپیئن فیصل شادی خیل نے کوالیفائنگ راونڈ میں میدان مارلیا، تین کلومیٹر کا ٹریک 1 منٹ 5.17 سیکنڈز میں مکمل کرکے سرفہرست رہے۔

(جاری ہے)

سابق چیمپئین نادر مگسی نے ریس ٹریک 1 منٹ 7.17 سیکنڈز میں مکمل کرکے دوسری جبکہ زین محمود تیسرے نمبر پر رہے، زین محمود نے ٹریک 1 منٹ اور 7.57 سیکنڈز میں مکمل کیا۔

خواتین کیٹئگری میں سلمیٰ مروت نمایاں رہیں انھوں نے 1 منٹ 13.27 سیکنڈز میں ٹریک مکمل کیا۔پریپئیرڈ کیٹیگری کا پہلا راونڈ23 فروری کو دلوش سٹیڈیم سے شروع ہوگا۔ پہلے مرحلے میں ریسرز 225 کلومیٹر لمبے ٹریک پر جیت کے لیے جان لڑائے گے ۔ سٹاک کیٹیگری 24 فروری جبکہ فائنل راونڈ 25 فروری کو ہوگا۔

متعلقہ عنوان :

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں