بنوں،صوبائی وزیر مواصلات اکبر ایوب خان نے مختلف ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کردیا

جمعرات 18 اپریل 2019 20:20

بنوں ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2019ء) صوبائی وزیر مواصلات اکبر ایوب خان نے شمالی وزیرستان کا دورہ کرتے ہوئے مختلف ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کردیا۔ اُن کا کہناتھا کہ موجودہ حکومت قبائلی عوام کی ترقی پر خصوصی توجہ دے رہی ہے تاکہ قبائلی عوام کی معیار زندگی بلندہو اور وہ ترقی اور خوشحالی سے ہمکنار ہوں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے شمالی وزیرستان کی تحصیل میرعلی سب ڈویژن میں دورے کے موقع پر مختلف ترقیاتی منصوبوں کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیاکہ سابقہ دور حکومت میں قبائلی اضلاع کی ترقی پر کوئی توجہ نہیں دی گئی ہے بلکہ ایک سازش کے تحت پسماندہ رکھا گیا ہے موجودہ حکومت قبائلی اضلاع کی ترقی پر اربوں روپے خرچ کر رہی ہیں تاکہ قبائلی اضلاع بھی ملک کے دیگر ترقی یافتہ علاقوں کی برابر لایا جا سکے اُن کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ حکومت نے قبائلی اضلاع کیلئے 10 سالہ ترقیاتی پروگرام کے تحت سالانہ سو ارب روپے کی منظوری دے چکی ہے اس لئے وزیر اعظم اور وزیر اعلی کی خصوصی ہدایات پر تمام صوبائی وزرا نئے ضم شدہ قبائلی اضلاع کے دورے کررہے ہیں اورعوام کے مسائل سن رہے ہیںاوربہت جلد شمالی وزیرستان میں صوبائی اسمبلی کے انتخابات منعقد ہو ں گے اس موقع کمشنر بنوں ڈویژن عادل صدیق،ڈی سی میرانشاہ عبدالناصر،اے سی تیمور آفریدی،ڈی پی او کفایت اللہ،ایکسین ہائی وے نور صاحب خان،اے سی میرعلی یوسف کریم اور انجینئر اکرام اللہ بھی موجود تھے۔

بنوں میں شائع ہونے والی مزید خبریں