پوسٹ گریجویٹ کالج بنوں میں طلباء پر پولیس کی فائرنگ اور تشدد کی بھر پور مذمت کرتے ہیں،فرمان نیاز خان

پیر 22 اپریل 2019 22:43

بنوں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اپریل2019ء) پوسٹ گریجویٹ کالج بنوں میں طلباء پر پولیس کی فائرنگ اور تشدد کی بھر پور مذمت کرتے ہیں اور اس کی انکوائری کا مطالبہ کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے سابقہ تحصیل نائب صدر فرمان نیاز خان نے ایک بیان میں کیا ہے انہوں نے کہا کہ بہت عرصہ کے بعد پوسٹ گریجویٹ کالج میں امن کی فضا قائم ہے اور طلباء دل جمعی سے پڑھ رہے ہیں لیکن گذشتہ روز امتخان کے دورا ن طلباء پر پر جو تشدد کیا گیا اور پولیس نے جو فائرنگ کی ہے ہم اس کی مذمت کرتے ہیں اور اس کی فوری انکوائری کا مطالبہ کرتے ہیں اور واقعہ میں ملوث پولیس اہلکاروں کے خلاف کاروائی کی جائے

بنوں میں شائع ہونے والی مزید خبریں