پولیو کے خلاف منفی پروپیگنڈے کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی،ڈپٹی کمشنر لکی مروت

بدھ 24 اپریل 2019 23:43

بنوں ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2019ء) ڈپٹی کمشنر ضلع لکی مروت جہانگیر اعظم نے کہا ہے کہ پولیو کے خلاف کسی قسم کا پروپیگنڈہ برداشت نہیں کیا جائے گااور پولیو کے خلاف منفی پروپیگنڈے کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی، والدین پولیو کے خلاف منفی اور بے بنیاد پروپیگنڈے کو نظر انداز کریں یہ پروپیگنڈہ ایک منظم سازش ہے عوام بلا خوف وخطر اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیںپولیو کے خلاف پروپیگنڈہ کرنے والے انسانیت کے دشمن ہیںپولیو کے خلاف پروپیگنڈے کا لکی مروت میں بھی برا اثر پڑا لیکن ہم نے والدین کو اعتماد میں لے کر کامیاب مہم چلائی رمضان المبارک سے قبل گراں فروشوں اور جعلی مشروبات فروحت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈائون کا آغاز کردیا ہے عوام گراں فروشوں اور ملاوٹی اشیاء فروحت کرنے والوں کی نشاندہی کریں انہیں معاف نہیں کیا جائیگارمضان المبارک سے قبل ٹیمیں تشکیل دے دی جائیں گی اس سلسلے میں پرائس ریونیو کمیٹی کا اجلاس طلب کیا ہے جو کہ روزانہ کی بنیاد پر قیمتوں کا جائزہ لے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں ضلع ناظم لکی مروت اقبال حسین ایڈوکیٹ کے ہمراہ نیشنل پریس کلب تحصیل بنوں کے صدر محمد وسیم خان کی قیادت میں صحافیوں کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ تجاوزات،گراں فروشی اور ملاوٹی اشیاء فروحت کرنے والوں کے خلاف بڑے پیمانے پر روزانہ کی بنیاد پر کارروائیاں جاری ہیں اسی طرح حالیہ بارشوں اور سیلابوں سے جو علاقے متاثر ہوئے ہیں کرم پار ژالہ باری سے متاثر ہوئے گذشتہ روز12ہزار کیونکہ سیلاب آنے سے سکول متاثر اور گنڈی عمر چکڑ علاقے زیر آب آئے جس پر ہم نے ایکسن ایریگیشن سے فوری رابطہ کرکے علاقے کو نقصانات سے بچالیا۔

بنوں میں شائع ہونے والی مزید خبریں