بنوں میں گراں فروشوں کے خلاف آپریشن 1125 دُکانیں چیک کی گئیں

22 دُکانیں سیل ، 34 افراد گرفتار، 5 لاکھ 73 ہزار روپے جرمانہ وصو

منگل 20 اکتوبر 2020 22:02

بنوں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اکتوبر2020ء) ضلع بنوں میں گراں فروشوں کے خلاف آپریشن جاری ، 1125 دُکانیں چیک کی گئیں جس میں 22 دُکانیں سیل ، 34 افراد کو گرفتار اور 5 لاکھ 73 ہزار روپے جرمانہ وصول کیا صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر بنوں کیپٹن (ر) محمد زبیر خان نیازی کے ہدایت کے مطابق گرانفروشوں، منافع خوروں، مصنوعی مہنگائی پیدا کرنے والوں، سرکاری نرخنامہ سے زائد قیمت کی وصولی اور نرخنامہ نہ رکھنے والے دکانداروں کے ضلعی انتظامیہ بنوں کا اپریشن جاری ہے جس کا مقصد ذخیرہ اندوزی کی روکھ تھام اور اشیائے خوردنوش کی قیمتیں کنٹرول کرنا ہے اپریشن میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شبیر خان، اسسٹنٹ کمشنر بنوں، ڈاکٹر طیب حیات، اسسٹنٹ کمشنر سب ڈویژن وزیر محمد قمر خان، تمام ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز، ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر عادل بادشاہ ، حلال فوڈ اتھارٹی، محکمہ فوڈ اور کنزیومر کورٹ کے آفسران پولیس جوانوں، سول ڈیفنس اور ٹائیگر فورس کے تعاون سے ضلع بھر میں اپنے اپنے متعلقہ بازارون، مارکیٹیوں اور دکانوں کا معائنہ کر رہے ہیں گرانفروشوں کو موقع پر جرمانہ اور گرفتار کیا جارہا ہے یہ اپریشن جاری رہے گا۔

بنوں میں شائع ہونے والی مزید خبریں