بنوں،علاقہ نیو بازار احمد خان میں غریب مزدور کے گھر میںاچانک آگ بھڑک اُٹھی

بدھ 27 مارچ 2024 23:11

بنوں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مارچ2024ء) بنوں کے علاقہ نیو بازار احمد خان میں غریب مزدور کے گھر میںاچانک آگ بھڑک اُٹھی غریب مزدور کی ساری زندگی کی جمع پونجی آگ کی نظر ہوگئی تفصیلات کے مطابق نیوز بازار احمد خان میں واقع غریب ترکھان فرید اللہ خان کے گھر میں گذشتہ رات ساڑھے گیارہ بجے اچانک آگ بھڑک اُٹھی جسکی نتیجے میں تین کمروں اور کچن میں موجودہ گھریلوں سامان جل کر خاکستر ہوگیا اس دوران غریب ترکھان فرید اللہ خان کے بیٹے فرمان نے میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ گذشتہ رات ہم گھر میں نیند کیلئے کمرے میں گئے اس دوران گیارہ بچ رہے تھے لیکن ساڑھے گیارہ بجے کے وقت ہمارے کمرے میں تیز اگ کی شعلے داخل ہوئے تو ہم نے چیخیں مارنا شروع کئے اس دوران قریبی پروسیوں نے اگر ہمارے مدد کی تاہم ہم نے اگ پر قابو پانے کیلئے ریسکیو1122سے رابطہ کی مسلسل کوشش کی مگر وہ نہ پہنچ سکیں انہوں نے کہا کہ آگ کی شعلے اتنے تیز تھے کہ سارے گھر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور ہمارے ساری زندگی کی جمع بونجی راکھ کی ڈھیر میں تبدیل ہوگئی اس موقع پر علاقہ کے سماجی شخصیت سرتاج خان نے میڈیا کو بتایا کہ وزیر اعلیٰ علی امین گنڈہ پور ، صوبائی وزیر پختون یار خان ،کمشنر بنوں پرویز خان،ڈپٹی کمشنر شاہ سعود خان،سمیت دیگر حکام غریب ترکھان مزدور کی مالی مدد کریں کیونکہ اُن کی جتنی جمع پونجی تھی وہ تو مکمل طور پر ضائع ہوگیا ہے

متعلقہ عنوان :

بنوں میں شائع ہونے والی مزید خبریں