پشاور ہائیکورٹ بنوں بارایسوسی ایشن کے انتخابات کیلئے سیاسی جماعتوں کے ووکلاء تنظیموں نے کاغذات نامزدگی جمع کرنے کا سلسلہ مکمل کرلیا

جمعہ 19 اپریل 2024 20:36

بنوں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2024ء) پشاور ہائیکورٹ بنوں بار ایسوسی ایشن کے انتخابات کیلئے سیاسی جماعتوں کے ووکلاء تنظیموں نے کاغذات نامزدگی جمع کرنے کا سلسلہ مکمل کرلیا آج سکروٹنی کا عمل ہوگا جبکہ کاغذات نامزدگی پر اعتراضات 26اپریل کو کاغذات کی واپسی جبکہ 27کو الیکشن کا انعقاد کیا جائیگا جس میں بنوں لکی مروت اورکرک سے تعلق رکھنے والے ہائیکورٹ کے ووکلاء حصہ لینگے انتخابات میں صدارت کیلئے ممتاز قانون دان بنوں قومی محاذ کے سربراہ عرفان پیرزاد ہ ایڈوکیٹ،سابق صدر سردار نعیم خان ایڈوکیٹ کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہوگا ،نائب صدارت کے تین عہدوں کیلئے بنوں سے سینان درانی ایڈوکیٹ،کرک سے معسود اقبال خٹک،لکی مروت سے اقبال حسین نے کاغذات نامزدگی جمع کئے جنرل سیکرٹری کیلئے ممتاز قانون دان پیپلز لائر فورم کے صدر ملک نور زادہ خان احمد زئی ایڈوکیٹ،اور اکرم اللہ مروت ایڈوکیٹ کے درمیان مقابلہ ہوگافنانس سیکرٹری کیلئے محمد ایوب ایڈوکیٹ،ملک اسد خان کے درمیان مقابلہ ہوگا جائنٹ سیکرٹری کیلئے اسفندیار خان،شفقت مراد اور ضیاء اللہ خان کے مابین مقابلہ ہوگا جبکہ ایگزیکٹو ممبر کیلئے تینوں اضلاع بنوں لکی مروت اور کرک سے کاغذات نامزدگی جمع کئے گئے الیکشن کمیٹی ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے چیئرمین محمد وسیم ایڈوکیٹ کے مطابق تمام اُمیدواروں کی آج جانچ پڑتال ہوگی انہوں نے بتایا کہ الیکشن کیلئے تمام تر انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں 27اپریل کو ہائیکورٹ بنوں بینچ میں انتخابات منعقد ہونگے ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کیلئے سپریم کورٹ کے معروف قانون دان افتخار درانی ایڈوکیٹ کے صاحبزادے سینان درانی ایڈوکیٹ کے مقابلے میں کسی نے بھی کاغذات نامزدگی جمع نہیں کئے جس سے سینان درانی بلامقابلہ منتخب ہوگئے جس کیلئے آج باضابطہ طور پر اعلامیہ جاری ہونے کا امکان ہے

بنوں میں شائع ہونے والی مزید خبریں