بٹگرام میں فنڈ کی عدم دستیابی،

کئی منی ہائیڈرو پاور پراجیکٹس پر کام روک دیا گیا

منگل 2 جنوری 2018 15:06

بٹگرام۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جنوری2018ء) بٹگرام میں فنڈ کی عدم دستیابی کی وجہ سے کئی منی ہائیڈرو پاور پراجیکٹس پر کام روک دیا گیا ہے۔ ٹھیکیداروں کا کہنا ہے کہ ادارہ کے پاس گذشتہ کئی ماہ سے فنڈ دستیاب نہیں، جتنا ہو سکتا تھا اپنی جیب سے خرچ کیا اب فنڈ میں مزید تاخیر سے لاکھوں روپے نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ سائٹ پر پڑا میٹریل بھی ضائع ہو رہا ہے، پہلے سے منصوبوں پر خرچ شدہ رقم کے بل بھی تاحال نہیں مل سکے ہیں۔

دوسری طرف ہائیڈرو منصوبوں پر کام رکنے کے باعث مقامی لوگوں میں بے چینی کی صورتحال پیدا ہو گئی ہے اور شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ حکومت کا ٹینور مکمل ہونے کے بعد یہ منصوبے التواء کا شکار ہو جائیں گے اور لوگ مقامی سطح پر پیدا ہونے والی سستی بجلی سے محروم ہو جائیں گے۔ انہوں نے صوبائی حکومت سے ہائیڈرو پاور پراجیکٹس کا فنڈ جلد از جلد جاری کرنے کیلئے اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا۔

بٹگرام میں شائع ہونے والی مزید خبریں