چیئر لفٹ کے پھنسنے کا واقعہ صبح 7 بجے کا ہے،ہم مدد کے منتظر ہیں

چیئر لفٹ کی پہلے ایک رسی ٹوٹی پھر دوسری رسی بھی ٹوٹ گئی،بچوں کی عمریں 10 سے 13 سال ہیں،چیئر لفٹ میں موجود شخص گل فراز کی گفتگو

Abdul Jabbar عبدالجبار منگل 22 اگست 2023 11:49

چیئر لفٹ کے پھنسنے کا واقعہ صبح 7 بجے کا ہے،ہم مدد کے منتظر ہیں
بٹگرام (اردو پوائنٹ،اخبارتازہ ترین ۔ 22 اگست 2023ء) چیئر لفٹ میں موجود شخص گل فراز کا کہنا ہے کہ چیئر لفٹ کے پھنسنے کا واقعہ صبح 7 بجے کا ہے،ہم مدد کے منتظر ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ضلع بٹگرام کی تحصیل آلائی یو سی بٹنگی پاشتو میں چیئر لفٹ کی رسی ٹوٹ گئی۔ چیئر لفٹ میں اسکول کے 8 سے 10 طلبہ اور اساتذہ پھنس گئے،چیئر لفٹ میں اساتذہ اور طلبہ پچھلے 5 گھنٹے سے پھنسے ہوئے ہیں جن کو ریسکیو کرنے کیلئے پشاور سے ہیلی کاپٹر راونہ کر دیا گیا۔

چیئر لفٹ میں موجود شخص گل فراز نے اے آر وائے نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ چیئر لفٹ کے پھنسنے کا واقعہ صبح 7 بجے کا ہے،ہم مدد کے منتظر ہیں۔ لفٹ میں پھسنے بچوں کی عمریں 10 سے 13 سال ہیں،چیئر لفٹ کی پہلے ایک رسی ٹوٹی پھر دوسری رسی بھی ٹوٹ گئی۔

(جاری ہے)

جبکہ اسکول ٹیچر ظفر اقبال کے مطابق ایک علاقے سے دوسرے علاقے میں جانے کیلئے یہ ڈولی لگی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ صبح 6 بجے طلبہ چیئر لفٹ کے ذریعے اسکول آ رہے تھے،چیئر لفٹ میں ایک بچہ ڈر کی وجہ سے بے ہوش ہو گیا ہے۔ نگران وزیراعلٰی خیبر پختو نخوا اعظم خان نے چیئر لفٹ ٹوٹنے کے واقعہ کو نوٹس لے لیا،نگران وزیراعلٰی نے چیف سیکرٹری سے رابطہ کیا اور ہدایت کی کہ ریسکیو آپریشن کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ قبل ازیں ترجمان ریسکیو بلال فیاضی نے کہا کہ چیئر لفٹ میں پھنسے افراد کو ریسکیو کرنے کیلئے ٹیمیں 8 بجے سے پہلے روانہ کر دی گئی تھیں،متعلقہ جگہ تک پہنچنے کیلئے 5 گھنٹے لگ سکتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ چیئر لفٹ کی ڈولی کمزور سے ہے اس لیے رسک نہیں لے سکتے۔ ریسکیو آپریشن کیلئے ہیلی کاپڑ فراہم کرنے کی درخواست کی ہے۔بتایا گیا ہے کہ چیئرلفٹ کی بلندی 1500 فٹ ہے،جبکہ زیادہ بلندی کے باعث ہیلی کاپٹر کے بغیر ریسکیو آپریشن ممکن نہیں۔

متعلقہ عنوان :

بٹگرام میں شائع ہونے والی مزید خبریں