چیئرلفٹ میں پھنسے تین طالبعلموں کا 9 ویں جماعت کا رزلٹ آگیا

طالبعلم عطاء اللہ نے 391 نمبرز، نیاز محمد 412 اور اسامہ نے 442 نمبرز حاصل کئے،تینوں طلباء گورنمنٹ ہائی سکول بٹنگی پاشتو الائی بٹگرام کے طالب علم ہیں

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 22 اگست 2023 20:38

چیئرلفٹ میں پھنسے تین طالبعلموں کا 9 ویں جماعت کا رزلٹ آگیا
بٹگرام (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 اگست 2023ء) بٹگرام الائی میں چیئرلفٹ میں پھنسے تین طالبعلموں کا 9 ویں جماعت کا رزلٹ آگیا ہے، امتحانی نتائج کے مطابق تینوں طالب علم کامیاب قرار پائے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق بٹگرام الائی میں چیئرلفٹ میں پھنسے تین طالبعلموں کا 9 ویں جماعت کا رزلٹ آگیا، امتحان میں تینوں طلباء کامیاب ہوگئے، طالبعلم عطاء اللہ نے 391 نمبر، نیاز محمد 412اور اسامہ نے 44 2نمبرز حاصل کئے۔

تینوں طلباء گورنمنٹ ہائی سکول بٹنگی پاشتو الائی بٹگرام کے طالب علم ہیں۔ دوسری جانب پاک فوج آپریشن کیلئے شمالی علاقہ جات سے لوکل کیبل کراسنگز ایکسپرٹ لے آئی، لوکل کیبل کراسنگز ایکسپرٹ کی خدمات بھی بروئے کار لائی جارہی ہیں، متبادل طریقوں سے بھی ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

(جاری ہے)

بٹگرام ریسکیو آپریشن میں دو بچوں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے بحفاظت نکالنے کے بعد ہیلی کاپٹر آپریشن رات اور موسم کے باعث روک دیا گیا، ایس ایس جی کمانڈوز نے اب گراؤنڈ سے ریسکیو آپریشن شروع کردیا ہے،اس کے ساتھ ایک چھوٹی ڈولی کو اسی تار پر متاثرہ ڈولی کے پاس لے جارہے ہیں، چھوٹی ڈولی کے ذریعے پھنسے افراد کو ریسکیو کیا جائے گا، اس سے قبل بٹگرام میں الائی میں پاک فوج کے ریسکیو آپریشن کے ذریعے چیئرلفٹ میں پھنسے 2بچوں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے بحفاظت نکال لیا گیا، ہیلی کاپٹر کے ذریعے سلنگ آپریشن کرکے بچوں کو ریسکیو کیا گیا، باقی پھنسے افراد کو بحفاظت نکالنے کیلئے آپریشن جاری ہے۔

ہیلی کاپٹر سے ریسکیو آپریشن کی آخری کوشش کی جارہی ہے، اندھیرے میں ہیلی کاپٹر سے ریسکیو آپریشن رسکی اور خطرناک ہوسکتا ہے۔ریسکیو آپریشن کو اب زمین سے جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ یاد رہے 7طالبعلم اور ایک مقامی شخص گورنمنٹ ہائی سکول بٹنگی جانے کیلئے چیئرلفٹ پر سوار ہوئے تھے، بٹگرام کی تحصیل الائی میں 600 فٹ کی بلندی پر چیئرلفٹ کا کیبل وائر ٹوٹ گیا تھا، چیئرلفٹ صبح پونے آٹھ بجے سے ایک تار کے ساتھ لٹکی ہوئی ہے، لفٹ میں سکول کے 7 بچوں سمیت 8 افراد سوار ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ جنرل آفیسر کمانڈنگ ایس ایس جی ریسکیو آپریشن کی خود قیادت کررہے ہیں، ایس ایس جی کمانڈوز ہیلی کاپٹرز کے ذریعے ریسکیو کرنے کی تین کوششیں کرچکے ہیں۔
بٹگرام چئیرلفٹ ڈولی ریسکیو آپریشن سے متعلق اردو پوائنٹ کی تفصیلی ویڈیو ملاحظہ کیجیے:

متعلقہ عنوان :

بٹگرام میں شائع ہونے والی مزید خبریں