بٹگرام،علماء کرام ہمارے لئے قابل احترام ہیں لیکن غیر اخلاقی الزام تراشی کا سلسلہ بند ہونا چاہئے۔ عطاء اللہ خان ترند

منگل 19 اپریل 2022 17:17

بٹگرام (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2022ء) تحصیل بٹگرام کے نومنتخب چیئرمین عطاء اللہ خان ترند نے کہا ہے کہ تمام علماء کرام ہمارے لئے قابل احترام ہیں لیکن غیر اخلاقی الزام تراشی کا سلسلہ بند ہونا چاہئے، شرافت کو کمزوری نہ سمجھا جائے، ہم دھونس دھمکیوں میں آنے والے نہیں ہیں۔ وہ منگل کو صحافیوں سے گذشتہ روز کے احتجاجی مظاہرے میں اپنے خلاف نعرے بازی پر بات چیت کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وہ ذاتی طور پر اپنے مخالفین سے ایسے غیر ذمہ دارانہ بیان کی توقع نہیں رکھتے تھے، ترند گروپ سمندر کی مانند ہے اس کو روکنا مشکل ہی نہیں بلکہ ناممکن ہے، مخالفین کہ ایسی زبان استعمال کرنے سے گریز کرنا چاہئے تھا، ہم کسی کی دھونس دھمکیوں میں آنے والے نہیں ہیں، سیاست میں بھی شرافت کے حصول پر کاربند ہیں تاہم مخالفین کو بھی اس کی پاسداری کرنی چاہئے۔ عطاء اللہ خان ترند نے کہا کہ تمام علماء کرام ہمارے لئے قابل احترام ہیں لیکن غیر پارلیمانی، غیر اخلاقی، بیان بازی اور الزام تراشی کا سلسلہ بند ہونا چاہئے۔

بٹگرام میں شائع ہونے والی مزید خبریں