بٹگرام، الائی کے سیاحتی مقام گلئے میدان میں 2 روزہ عیدالفطر سپورٹس اینڈ کلچرل فیسٹیول کا انعقاد

منگل 10 مئی 2022 11:16

بٹگرام (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 مئی2022ء) ڈسٹرکٹ سپورٹس آفس بٹگرام کی جانب سے مقامی آرگنائزیشن کے تعاون سے تحصیل الائی کے سیاحتی مقام گلئے میدان میں 2 روزہ عیدالفطر سپورٹس اینڈ کلچرل فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا ہے ۔ فیسٹیول کا افتتاح اسسٹنٹ کمشنر الائی اسد لودھی اور ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر محمد اکرم نے کیا۔

(جاری ہے)

ثقافتی میلہ میں نہ صرف مقامی افراد بلکہ دور دراز سے آئے سیاحوں نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی۔

میلہ میں دوسرےروز مختلف کھیلوں کے مقابلے ہوئے اور مقامی گلوکاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔ میلہ کے اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر بٹگرام اشفاق خان اور ایم پی اے و ڈیڈک چیئرمین زبیر خان تھے۔ مہمان خصوصی کی جانب سے کھیلوں اور ثقافتی مقابلوں میں پوزیشن حاصل کرنے والے کھلاڑیوں اور فنکاروں میں انعامات تقسیم کئے گئے۔

بٹگرام میں شائع ہونے والی مزید خبریں