کپاس کی چنائی 50فیصدٹینڈے مکمل ہونے پرکرنی چاہیی:اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت

بدھ 1 نومبر 2017 17:09

بھکر۔یکم نومبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 نومبر2017ء)اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت (پلانٹ پروٹیکشن)پیسٹ وارننگ اینڈ کوالٹی کنٹرول آف پیسٹی سائیڈ ز بھکرنے کہاہے کہ کپاس کی چنائی اس وقت کریںجب 50فیصد یا اس سے زائد ٹینڈے کھل چکے ہوں۔کپاس کی چنائی سورج کی روشنی میں صبح10بجے شروع کی جائے جب کھلے ہوئے ٹینڈوں سے رات کی نمی خشک ہوجائے تاکہ شبنم کی وجہ سے کپاس بدرنگ نہ ہواورابر آلود موسم میں چنائی نہ کریں۔

کپاس کی چنائی سپروائزرکی نگرانی میںقطار بناکر پودے کے نچلے حصے سے اوپر کی طرف شروع کریں۔چنائی کرنیوالی عورتیںجھولی،پنڈ اورسرپر باندھنے کیلئے صاف سوتی کپڑا اورکپاس کے کپڑے سے بنے ہوئے دستانے استعمال کریں۔چنائی کی اجرت نہ صرف مقدار بلکہ اسکے صاف ستھرے معیار کے مطابق دیں۔

(جاری ہے)

پھٹی کو گیلی اورسایہ دار جگہوں پر نہ رکھیںبلکہ دھوپ میں خشک جگہوں پرسوتی کپڑا یا ترپال وغیرہ بچھا کررکھیں۔

چنی ہوئی پھٹی کاوزن کرانے سے پہلے آلودگی (کچے ٹینڈے ،ٹینڈوں کے ٹکڑے،رسیاں،بال وغیرہ)چن کرنکال لیں۔پھٹی کو سوتی کپڑے کے بوروں میں بھرکر سلائی سوتی ڈوری سے کریں،پٹ سن یا پولی پراپلین کے بورے ہرگز استعمال نہ کریں۔بقیہ چنائی 15سے 20دن کے وقفے سے کریں۔پھٹی کی جننگ فیکٹری تک ترسیل کیلئے صرف سوتی بورے یاکھلی ٹرالی جوسوتی کپڑے سے ڈھانپی ہوئی ہواستعمال کریں۔ کپاس کوزیادہ دیر گودام میں نہ رکھیں اورسٹوریج یاترسیل کے دوران سگریٹ نوشی سے پرہیز کریں۔

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں