دریاخان، ریسکیو1122کے زیر اہتمام سپورٹس گالا کا انعقاد

منگل 27 مارچ 2018 20:43

دریاخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مارچ2018ء) ریسکیو1122بھکر کے زیر اہتمام سپورٹس گالا کا انعقاد کیا گیا ہے۔جس میں کرکٹ ، رکشہ کشی اور 100میٹردوڑ شامل ہیں۔یہ مقابلہ جات ڈسٹرکٹ سپورٹس کمپلیکس میںریسکیو1122بھکر کے سپورٹس انچارج ملک قیصر حیات کی زیر نگرانی منعقد ہورہے ہیں۔

(جاری ہے)

یہ مقابلہ جات مورخہ 27-03-18سے 28-03-18تک جاری رہیں گے اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمر جنسی آفیسر انجنئیر محمد نوید اقبال تقریب کے مہمانِ خصوصی ہیں جن کے ساتھ کنٹرول روم انچارج شہزاد احمد،اسٹیشن کوارڈینیٹرشاہ خالد صدیقی، ٹی ایم آئی قیصر حیات اوراکاوئنٹنٹ محمد صفدر نے شرکت کی۔

ڈسٹرکٹ ایمر جنسی آفیسر انجنئیر محمد نوید اقبال نے اپنے بیان میں کہاکہ کھیل ریسکیورز کی فٹنس اور صحت مند معاشرے کے لیے بہت اہم کردار ادا کرتے ہیں

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں