بھکر، دفعہ 144(6)کے تحت ہر قسم کی فضائی میڈیا کوریج پر فوری پابندی عائد

جمعرات 5 اپریل 2018 22:54

بھکر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 اپریل2018ء)حکومت پنجاب کے ہوم ڈپارٹمنٹ کی طرف سے ضابطہ فوجداری کی دفعہ 144(6)کے تحت فوری طور پر نافذالعمل ممانعتی حکم نامہ جاری کیاگیاہے جس کی روسے صوبہ بھرمیں ہر قسم کی فضائی میڈیا کوریج اورسپورٹس سرگرمیوں کیلئے یواے ویز/ڈرونز،ریمورٹ کنٹرولڈ ماڈل ایئرکرافٹس(آرسی ایم ایز)،یواے ایس،فلائنگ کیمرے،کواڈکاپٹرز،ہیلی کیمز اوربیلونز اڑانے /استعمال کرنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

(جاری ہے)

حکم نامہ میں بتایا گیاکہ مذکورہ پابندی فوری طورپر نافذالعمل ہے اور31مئی2018ء تک موثررہے گی۔

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں