بھکر،ڈپٹی کمشنر کے ضلع میں عطائیت کے خلاف محکمہ صحت کی مہم کو مزید سخت گیراورنتیجہ خیز بنانے کے احکامات جاری

جمعرات 5 اپریل 2018 22:57

بھکر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 اپریل2018ء)ڈپٹی کمشنر سید بلال حیدر نے ضلع میں عطائیت کے خلاف محکمہ صحت کی مہم کو مزید سخت گیراورنتیجہ خیز بنانے کے احکامات جاری کیے ہیںتاکہ کوئی عطائی عوام کی صحت سے کھیلنے کاارتکاب نہ کرسکے۔انہوں نے یہ احکامات محکمہ صحت کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کیے۔ڈپٹی کمشنر سید بلال حیدر نے عطائیوں کے خلاف مہم کیلئے مامور محکمہ صحت کی ٹیموں کو پوری طرح متحرک رکھ کر عطائیت کے مکمل خاتمہ کو یقینی بنانے کی ہدایات جاری کیںاورکہاکہ اس ضمن میں ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسران اورڈرگ انسپکٹرز آپسی اشتراک عمل کے تحت کام کرتے ہوئے عطائیوں کے خلاف موثر کارروائی کرکے صحت عامہ کاتحفظ یقینی بنائیں۔

انہوںنے ہدایت کی کہ ضلع بھرمیں زیادہ سے زیادہ اچانک چھاپوں کے ذریعے عطائیت کے خلاف مہم کوکماحقہ اندازمیں نتیجہ خیز بنایا جائے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے اجلاس کے دوران ڈی ایچ کیو ہسپتال ،تحصیل ہیڈکوارٹرز ہسپتالوں اوررورل ہیلتھ سینٹرز کی ہیلتھ کیئر سروس ڈلیوری سسٹم کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیااوراظہار اطمینان کرتے ہوئے ہسپتالوںاورمراکز صحت کے سربراہان کو تاکید کی کہ کارکردگی کے عمدہ معیار کے تسلسل سے عوام کو بھرپور ریلیف کی فراہمی کامیابی سے برقراررکھی جائے۔

انہوں نے ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسران سے کہاکہ متعلقہ تحصیلوں میں بنیادی مراکز صحت ،تمام ڈسپنسریز اورسب ہیلتھ سینٹرزمیںہرماہ باقاعدگی سے اچانک انسپکشن کرکے عوام کو فراہم کی جانیوالی طبی سہولیات کاجائزہ لیاجائے۔

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں