ڈپٹی کمشنر وقاص رشید کا بھکر سٹی انڈر پاس کا اچانک معائنہ، کھڑے پانی کا سختی سے نوٹس

ْ انڈر پاس میں کھڑے پانی کے نکاس کا فوری انتظام کیا جائے ، سی او ایم سی کو احکامات جاری

ہفتہ 28 جولائی 2018 20:37

بھکر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 جولائی2018ء) ڈپٹی کمشنر وقاص رشید نے بھکر سٹی انڈر پاس کا اچانک معائنہ کیا اور وہاں پر کھڑے پانی کا سختی سے نوٹس لیا ۔انہوںنے سی او ایم سی کو احکامات جاری کئے کہ انڈر پاس میں کھڑے پانی کے نکاس کا فوری انتظام کیا جائے ۔انہوںنے خبردار کیا کہ اس سلسلہ میں کس قسم کی سست روی کو ہرگز برداشت نہیں کیاجائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے سی او ایم سی کو حکم دیا کہ انڈر پاس میں صفائی کے نظام کو بہتر بنا کر فوری طورپر رپورٹ پیش کی جائے بعد ازاں ڈپٹی کمشنر وقاص رشید نے سٹی انڈر پاس سے ملحقہ گرین بیلٹ کا معائنہ کیا اور فاریسٹ ڈپارٹمنٹ کی انتظامیہ کو احکامات جاری کئے کہ گرین بیلٹ کی دیکھ بھال میں کسی قسم کی غفلت نہ برتی جائے اور گرین بیلٹ کو پانی لگانے کے نظام کو بھی یقینی بنایا جائے ۔انہوں نے کہا کہ گرین بیلٹ کی بہتری و حفاظت کیلئے سونپی گئی ذمہ داریوں کی احسن تکمیل یقینی بناکر فوری رپورٹ پیش کی جائے ۔

متعلقہ عنوان :

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں