ضلعی امن کور کمیٹی کا اجلاس ڈپٹی کمشنرکی زیرِ صدارت منعقد

ہفتہ 15 ستمبر 2018 18:15

بھکر۔15 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 ستمبر2018ء) ضلعی امن کور کمیٹی نے محرم لااینڈ آرڈر اور سکیورٹی پلان پر مربوط اور موثئر عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے سفارشات مرتب کرلی ہیں اور اس عزم کا اعادہ کیاہے کہ ضلع میں اتحاد واخوت ،بین المسالک ہم آہنگی اور امن عامہ کی خواشگوار فضا برقرار رکھنے میںضلعی انتظامیہ اور پولیس کو بھرپور معاونت فراہم کی جائے گی ۔

ضلعی امن کور کمیٹی کا اجلاس ڈپٹی کمشنر وقاص رشید کے زیر صدارت انکے آفس کمیٹی روم میں منعقد ہوا ۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرضلع بھکر خرم شکور بھی موجود تھے۔ضلعی امن کور کمیٹی کے کنوینر رانا آفتاب احمد خاں ،زبیر محمود مغل ،سید قیصر نقوی ،سید آصف رضا عابدی ،سید سکندر رضا نقوی ،مولانا محمد صفی اللہ ،رانا محمد حنیف اور دیگر معزز اراکین نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع بھر میں امن عامہ اور اخوت و رواداری کے فروغ کا فریضہ بطر یق احسن سرانجام دیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

معزز اراکین نے کہا کہ تحفظ امن عامہ کیلئے ضلعی انتظامیہ و پولیس کے اقدامات قابل تحسین ہیں اور ان اقدامات کی عملدار ی برقرار رکھنے کیلئے ہر ممکن تعاون کیا جائے گا تاکہ ضلع کی پرامن فضاکو بیرونی شرپسندی سے بچایا جاسکے ۔ڈپٹی کمشنر وقاص رشید نے ضلعی امن کور کمیٹی کے تعاون اور تجاویز کا بھرپور خیرمقدم کیا اور کہاکہ ضلع کے امن کو خطرات سے محفوظ رکھنا ہر شہری کی ذمہ داری ہے ۔اس ضمن میں ضروری ہے کہ بیرونی شرپسندی کو روکنے کا پیغام ضلع بھر میں عام کیاجائے تاکہ ضلع میں کسی بھی جگہ نقص امن کی صورت حال پیدانہ ہونے پائے ۔انہوںنے کہاکہ محرم الحرام کیلئے حکومت پنجاب کے جاری کردہ ضابطہ اخلاق کا مکمل نفاذ ضلعی امن کور کمیٹی کے کلیدی تعاون سے یقینی بنایا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں