بونیرمیں معصوم دس سالہ خالدہ کی قتل کا معمہ حل

بہن کی نشاندہی پر ملزم منیر اللہ ولد الف روز نے فرد جرم کا اعتراف کردیا

جمعہ 10 جنوری 2020 15:14

بونیر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جنوری2020ء) بونیرمیں معصوم دس سالہ خالدہ کی قتل کا معمہ حل۔بہن کی نشاندہی پر ملزم منیر اللہ ولد الف روز نے فرد جرم کا اعتراف کرلیا۔اس حوالے سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایس پی انیوسٹی گیشن عبدالرشید خان مروت نے کہا کہ ماہ دمسبر کے 29تاریخ کو ایک معصوم بچی خالدہ دختر رحیم زادہ کو سکنہ بینگاہ کو نامعلوم ملزمان نے ذبح کر کے قتل کیا تھا۔

وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او تفتیشی افسر تھانہ گلبانڈئی موقع پر پہنچ کر مقتولہ کی بھائی کی مدوعیت میں نامعلوم ملزمان کیخلاف تھانہ گلبانڈئی میں قتل کا مقدمہ درج کیا تھا۔ملزمان کو ٹریس کرنے کیلئے تفتیشی ٹیم نے ایس پی انوسٹی گیشن عبدالرشید خان مروت کے نگرانی میں جدید سائنسی خطوط پر تفتیش شروع کی۔

(جاری ہے)

وقوعہ سے متعلق بہت سے لوگ انٹاروگیٹ کئے گئے۔

مقتولہ کی ورثاء کو بھی شامل تفتیش کئے گئے۔اس دوران مقتولہ کی سگی بہن مسماة فریدہ دختر رحیم زادہ نے اعتراف کرتے ہوئے اپنے پڑوس میں مسمیٰ منیراللہ ولد الف روز سے عرصہ دوسال قبل دوستی کی شکل میں ناجائیز تعلقات استوار کرنا بیان کیا۔اور مزید واضح کیا کہ وقوعہ سے دو روز قبل بوقت عصر اُسے اور مسمیٰ منیرواللہ کو مقتولہ خالدہ نے ناقابل اعتراض حالت میں دیکھ لیا تھا۔

جس سے ان دونوں کو کافی تشویش تھی ۔اور ان دونوں نے اپنے ناجائیز تعلقات کو صیعہ راز میں رکھنے کیلئے ان کو قتل کرنے کا پلان بنایا۔اور اس طرح وقوعہ کے دن شام کے اندھیرے میں اس نے اپنی معصوم بہن خالدہ کو گھر سے کچھ فاصلہ پر اراضیات لیجاکر مسمیٰ منیراللہ نے بے دردی سے ذبح کر کے قتل کی اور نعش کو اراضیات میں چھوڑ دیا۔مذکورہ انکشافات کی روشنی میں ملزم منیراللہ کو ہم نے گرفتار کر کے انٹاروگیٹ کیا۔

تو اس نے بھی حقائق سے پردہ اُٹھا کر تمام راز فاش کئے۔اور موقع کی نشاندہی کر کے خالدہ کو ذبح کرنے والا آلہ قتل چاقو بھی موقع کے نزدیک ایک دیوار میں چھپایاتھا۔حوالہ پولیس کیا۔دونوں ملزمان کو بعد از ضروری تفتیش عدالت میں پیش کر کے اپنے کئے ہوئے بیہمانہ قتل کے جرم کا اعراف عدالت میں بھی کیا۔اور دنوں کو جوڈیشنل حوالات منتقل کئے۔عبدالرشید خان نے کہا کہ یقینا،ْ یہ ایک اندھا اور اندوہناک وقوعہ تھا اور بونیر پولیس نے نہایت قلیل مدت میں انتھک محنت اور لگن سے وقوعہ میں اصل ملزما ن ٹریس کر کے گرفتار کئے۔

مقامی لوگوں نے بھی بونیر پولیس کی اس پیشہ ورانہ اور انصاف پر مبنی کاروائی کو سراہا۔جس سے عوام میں انتہائی خوشی پائی جاتی ہے۔ایکٹینگ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبدالرشید خان مروت نے واضح کیا کہ عوام کی مال وجان کی تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے۔جرائم پیشہ عناصر کیخلاف بلا امتیاز کاروائیا ں جاری رہے گی۔کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔انہوں نے عوام سے بھی اپیل کی کہ جرائم کی خاتمہ کیلئے پولیس کا ساتھ دیں۔کیونکہ عوام کی تعاون کے بغیر امن ناممکن ہے۔

متعلقہ عنوان :

بونیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں