ویلیج کونسل جوڑ ون کیچےئرمیننے جوڑ بازار میں جھاڑو لگا کر صفائی مہم کا باقاعدہ آغاز کردیا

بدھ 23 دسمبر 2015 18:03

بونیر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23دسمبر۔2015ء) ویلیج کونسل جوڑ ون کے چئیرمین عبدالرحمن نے جوڑ بازار میں جھاڑو لگا کر صفائی مہم کا باقاعدہ آغاز کیا۔اس موقع پر ان کے ہمراہ سماجی کارکن حاجی وزیر رحمن بھی موجود تھے۔تفصیلات کیمطابق صفائی مہم کے سلسلے میں ویلیج کونسل جوڑ ون کے چئیرمین عبدالرحمن نے اپنے مدد آپ کے تحت جوڑ بازار میں گرد وغبار کے خاتمے کیلئے سب سے پہلے واٹر ٹینکی کے ذریعے پورے بازار میں پانی کا چھنڑکاو کیا۔

اور بعد میں خود جھاڑو لگا کر صفائی مہم کا آغاز کیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ویلیج کونسل جوڑ ون کے چئیرمین عبدالرحمن نے کہا کہ صفائی نصف ایمان ہے۔ہم سب نے ملکر اپنے ارد گرد کے ماحول کو صاف کرنی چاہئیے۔تاکہ یہاں سے گندگی کا خاتمہ ہوجائے۔

(جاری ہے)

اور ہمارے لوگ بیماریوں سے بھی بچ سکے۔کیونکہ جہاں پر بھی گندگی ہوتی ہے۔مختلف امراض وہاں کے عوام کو اپنے لپیٹ میں لیتے ہیں۔

اسی لئے آج ہم نے جوڑ بازار میں صفائی مہم کا آغاز کیا۔اور بازار والوں سے میرا درخواست ہے کہ صفائی کاخاص خیال رکھیں۔اس موقع پر انہوں نے ٹی ایم اے ڈگر سے مطالبہ کیا۔کہ جوڑ بازار کے صفائی کیلئے مقامی باشندوں سے چار بندے مستقل بنیادوں پر تعینات کریں۔تاکہ جوڑ بازار اور اردگرد کا ماحول صاف ہوکر ہم بیماریوں سے چھٹکارا حاصل کریں۔

بونیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں