بونیر ،آسمانی بجلی گرنے سے ایک شخص جاںبحق ایک زخمی ہوگیا ،چار گھروں اور ایک مسجد کو بھی نقصان

جمعرات 25 جولائی 2019 20:55

بونیر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جولائی2019ء) بونیر کے دورافتادہ علاقہ چعرزی کے گائوں جبو میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک شخص گلفروز خان جاںبحق اور دلروز خان کے زخمی ہوگیا، جبکہ حادثہ سے مجموعی طور چار گھروں اور ایک مسجد کو بھی نقصان پہنچاہے۔مقامی ابادی نے لاش اور زخمی کو ملبے تلے سے نکال لیا ہے ۔امدادی کاروائیوں میںانتظامیہ اور پولیس نے بھی حصہ لیا ہے۔

(جاری ہے)

لاش کو ورثاء کے حوالے کیا ہے اور زخمی کو علاج کی عرض سے ھسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ضلعی انتظامیہ نے واقعہ کی تصدیق کی ہے اور دعویٰ کیا ہے کہ اے سی گاگرہ ریونیو سٹاف کے ھمراہ جائے حادثہ پر پہنچ گئے ہیں تاکہ امدادی کاروائیوں میں مدد دیں اور نقصان کا اندازہ لگار کر بحال اور تلافی کے لیے رپورٹ ڈی سی بونیر سید نواب خان کو پیش کرے۔علاقہ عوام ،سیاسی شخصیات اور منتخب ممبران نے واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا ہے اور حکومت سے ہر ممکن امداد اور تعاون کا مطالبہ کیا ہے۔

بونیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں