ڈی پی اوبونیر کی شہید کانسٹیبل محمد حنیف کے گھر آمد، لواحقین سے ملاقات

پیر 27 اپریل 2020 22:15

بونیر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2020ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بونیر سہیل خالد کا شہید کانسٹیبل محمد حنیف کے گھر آمد، ان کے لواحقین سے ملاقات کی، شہید کی قبر پر حاضری دی اور پھولوں کے چادر چڑھائے ان کے بلند درجات کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی،شہید کا نسٹیبل محمد حنیف چند دن قبل ایلم میں دہشتگردوں کے ساتھ مقابلے میں شہید ہوا تھا ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سہیل خالد نے کہا کہ شہدائے پولیس قوم کے ہیروہیں کیونکہ ان شہداء نے قوم کی آج کیلئے اپنے کل کو قربان کیا اور شہادت کے اعلیٰ رتبے پر فائز ہوئے ان کی قربانی کا کوئی نعم البدل نہیں اور کہا کہ شہداء کی فیملیز قابل قدر اور قابل عزت ہیں ان کو ہم تنہا نہیں چھوڑ سکتے اورشہداء محکمہ پولیس کا فخر ہیں انہوں نے مزید کہا کہ اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء پولیس کو سلام پیش کرتے ہیں اور کہا کہ اگر شہداء کے فیملیز کو کسی قسم کا کوئی بھی مسئلہ درپیش ہو تو میرے دفتر کے دروازے ان کیلئے ہر وقت کھلے رہیں گے۔

متعلقہ عنوان :

بونیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں