بونیر ،ماربل کان میں سلائیڈنگ ، 2مزدور اور بھاری مشینری ملبے تلے دب گئی

جمعہ 28 مئی 2021 00:57

بونیر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2021ء) بونیر علاقہ سالارزئی بازارگے کے ماربل کان میں سلائیڈنگ کے نتیجے میں 2مزدور اور بھاری مشینری ملبے تلے دب گئی۔امدادی کاروائیوں میں مقامی لوگوں ،پولیس اور ریسکیو 1122کے اہلکاروں نے حصہ لیا۔

(جاری ہے)

ملبے تلے مزدوروں کی نشاندہی مجید گل ولد عبدالزرید ساکن باغ بنگلہ بونیر اور نیاز محمد ولد زر محمد ساکن امان کوٹ صوابی سے ہوئی ہے۔مقامی لوگوں کیمطابق سلائیڈنگ کسی بلاسٹنگ سے نہیں بلکہ اچان خود بخود ہوئی۔جس کی وجہ سے مزدور اور مشینری ملبے تلے دب گئے ،آخری اطلاع ملنے تک امدادی کاروائیوں کا سلسلہ رات گئے تک جاری رہا۔جبکہ مشینری اور مزدور تاحال ملبے تلے دبے تھے۔

متعلقہ عنوان :

بونیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں