بونیر میں انٹر ڈسٹرکٹ والی بال چمپئن شپ اختتام پذیر

ہفتہ 22 دسمبر 2012 19:40

بونیر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔22دسمبر۔ 2012ء)بونیر میں انٹر ڈسٹرکٹ والی بال چمپئن شپ اختتام پذیرہوگیا۔ فائنل کڑپہ ولی بال کلب کے نام رہا۔فائنل میچ کڑپہ اور نویکلے ولی بال کلبوں کے مابین کھیلا گیا۔جس کے مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ سپورٹس افیسر ثقلین شاہ تھے۔جبکہ ان کے ہمراہ بونیر سپورٹس ایسوسی ایشن کے صدر اقبال خان،جنرل سیکرٹری شاہد خان اور رہاض خان بھی موجود تھیں۔

فائینل میچ رائیل ولی بال گراونڈ کڑپہ پر ڈسٹرکٹ ولی بال ایسوسی ایشن بونیر کے تعاون سے کھیلا گیا۔اس چیمپئن شپ میں سترہ سال سے کم عمر کے کھلاڑیوں کے کل آٹھ ٹیموں نے حصہ لیا تھا۔جس میں فائینل کیلئے کڑپہ اور نویکلے کلبوں کو رسائی حاصل ہوئی۔فائینل میچ کڑپہ ولی بال کلب نے نویکلے ولی بال کلب کو 14کے مقابلے میں 15۔

(جاری ہے)

16.15اور 8.15پوائینٹ سے زیر کر کے فائنل اپنے نام کر دیا۔

میچ کے آخر میں ایک تقریب کا انعقاد بھی کیا گیا تھا۔جس سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی ثقلین شاہ سیکرٹری شاہد خان،اقبال خان اور ریاض خان نے کہا کہ اس قسم کے سپورٹس سرگرمیوں سے نوجوانوں میں کھیل کا رجحان بڑھ جاتا ہے۔ اور یہاں کے کھلاڑی اس قسم کے پروگرامات میں دلچسپی سے بڑھ چڑھ کر حصہ لے گی۔جس سے کھلاڑی ملک کے سطح پر کھیلنے والے ٹیموں میں جگہ بنا لے گی۔

اور کل یہ کھلاڑی ملک وقوم کا نام روشن کریں گے۔آخر میں مہمان خصوصی نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔اور چیمپئن شپ میں حصہ لینے والے ٹیموں کیلئے وردیوں کا اعلان کیا۔جبکہ مہمان خصوصی نے پارسا کے کھیلوں میں حصہ لینے والے تمام ٹیموں کو بھی پورا سامان دینے کا اعلان کیا۔اور ریاض خان نے چیمپئن شپ جیتنے والے ٹیم کو نقد روپوں کے انعام سے نوازا۔

بونیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں