پاک چین دوستی کو نقصان پہنچانے کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہوسکتی، وزیر داخلہ

جمعرات 2 مئی 2024 16:00

پاک چین دوستی کو نقصان پہنچانے کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہوسکتی، وزیر داخلہ
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مئی2024ء) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ دشمن پاک چین دوستی کو زک پہنچانے کی کوشش کر رہا ہے ہم ایسی ہر سازش کو ناکام بنائیں گے۔تفصیلات کے مطابق جمعرات کووفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کراچی میں چینی قونصلیٹ کا دورہ کیا جہاں چین کے قونصل جنرل یانگ یونڈونگ نے ان کا خیر مقدم کیا۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور چینی شہریوں کی سیکیورٹی سے متعلق تبادلہ خیال کیا اور انہیں پاکستان خصوصا کراچی میں چینی شہریوں کی حفاظت کیلیے کیے گئے اقدامات سے آگاہ کیا۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ چینی شہریوں کی حفاظت بہت عزیز اور ان کی فول پروف سیکیورٹی یقینی بنانا ہمارا فرض ہے۔ چینی شہریوں کی آمدورفت کے لیے ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرایا جا رہا ہے۔انہوں نے کہاکہ دشمن پاک چین دوستی کو زک پہنچانے کی کوشش کر رہا ہے لیکن ہماری دوستی کو نقصان پہنچانے کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہو سکتی، ہم ایسی ہر سازش کو ناکام بنائیں گے۔چینی قونصل جنرل یانگ یونڈونگ نے سیکیورٹی پلان پر اطمینان کا اظہار کیا۔ اس موقع پر وفاقی سیکرٹری داخلہ خرم آغا اور چینی قونصلیٹ کے حکام بھی موجود تھے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں