ہائیکورٹس میں بغیرتحریری امتحان ججز کی تقرری کا اقدام سپریم کورٹ میں چیلنج

جمعرات 2 مئی 2024 16:06

ہائیکورٹس میں بغیرتحریری امتحان ججز کی تقرری کا اقدام سپریم کورٹ میں چیلنج
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مئی2024ء) ہائیکورٹس میں بغیر تحریری امتحان ججز کی تقرری کا اقدام سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔عدالت عالیہ میں بغیر تحریری امتحان ججز کی تقرری کیخلاف درخواست ایڈووکیٹ محمد اکمل خان نے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں دائر کی، درخواست میں وفاقی حکومت اور جوڈیشل کمیشن سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ تحریری امتحان کے بغیر ہائیکورٹس میں ججز کی تقرری آئین کی خلاف ورزی ہے، آئین کے آرٹیکل 25،A 2 اور 8 کی خلاف ورزی ہے۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ ہائیکورٹ میں تقرری کے لئے ججز کا تحریری امتحان لازمی قرار دیا جائے، ہائیکورٹ میں ججز کی شفاف تقرری میرٹ کے اصولوں کے مطابق کی جائے، جوڈیشل کمیشن کے رولز 2010کی کلاز 3، سب رول 2کو غیر آئینی قرار دیا جائے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں