بونیر،محکمہ ثقافت کے زیراہتمام ایک روزہ کبڈی میچ کا انعقاد

جمعرات 13 اپریل 2017 20:45

بونیر،محکمہ ثقافت کے زیراہتمام ایک روزہ کبڈی میچ کا انعقاد
بونیر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 اپریل2017ء) محکمہ ثقافت خیبر پختونخواہ کے تعاون سے آر ڈی او بونیر کے زیر اہتمام تحصیل مندنڑ چملہ میں اگارئی گراونڈ پر گاو،ْں کوگا اور سورا کے ٹیموں کا ایک زبردست ایک روزہ کبڈی میچ منعقد ہوئی۔

(جاری ہے)

جس میں سورا کے ٹیم نے 17کے مقابلے میں 18گول کر کے ایک روزہ میچ اپنے نام کردیا۔اس موقع پر میچ دیکھنے کیلئے علاقہ بھر سے سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔میچ کے مہمان خصوصی ضلعی کونسلر امیر سلطان تھے۔جنہوں نے اپنے خطاب میں آرڈی او کے اس مثبت سرگرمیوں کو سراہا۔اور انہیں خراج تحسین پیش کی۔آخر میں پروگرام منیجر دواخان جانان اور مہمان خصوصی ضلعی کونسلر امیرسلطان نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔

متعلقہ عنوان :

بونیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں