شہریوں کو ملاوٹ سے پاک اشیاء کی فراہمی کیلئے حکومتی ہدایات پر عمل درآمد تیز کر دیا ہے، رانا سلیم
جمعرات 2 جولائی 2015 17:00
بورے والا ۔2 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر ریوینیو رانا سلیم احمدنے کہا ہے کہ شہریوں کو ملاوٹ سے پاک کھانے پینے کی اشیاء کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے حکومتی ہدایات پر عمل درآمد تیز کر دیا گیا ہے اور اس سلسلہ میں متعلقہ اتھارٹیز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر کارروائی کر کے اپنی رپورٹ پیش کریں ،یہ بات انہوں نے اپنے دفتر میں پنجاب فوڈ ایکٹ کے تحت شہریوں کو ملاوٹ سے پاک کھانے پینے کی اشیاء کی فراہمی یقینی بنانے کے حوالہ سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی ،اجلاس میں ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر افضل بشیر ، سینیٹری انسپکٹر ذوالفقار ،ایس این اے شیخ محمد خرم سلیم اور ڈی ڈی او ہیلتھ شریک تھے ،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اے ڈی سی رانا سلیم احمد نے ڈسٹرکٹ سینیٹری انسپکٹر سمیت دیگر متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر ہوٹلوں ، بیکریوں سمیت کھانچہ فروش کو صفائی اور کھانے پینے کی اشیاء کے معیار کو چیک کریں اور روزانہ شام کو اپنی رپورٹ معہ تصاویر پیش کریں ،انہوں نے کہا کہ ملاوٹ مافیا سے کوئی رعایت نہ کی جائے اس حوالہ سے ڈی سی او آفس میں انسداد ملاوٹ شکایت سیل قائم کر دیا گیاہے، انہوں نے کہا کہ خصوصی طور پر دودھ، آٹا،کوکنگ آئل اینڈ گھی ، منرل واٹر، سوڈا واٹر، بیوریجز ، شربت شکوائشز وغیرہ کی سیمپلنگ کی جائے اور ہوٹلوں ، بیکریوں کی صفائی ،کھانے اور اشیاء کے معیار کو چیک کیا جائے۔
بُورے والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں
بورے والا کے قریب مسافر کوچ اور کیری ڈبہ میں تصادم، ایک شخص جانبحق، سات زخمی
بورے والا، ڈکیتی ، چوری ، راہزنی ِ‘ 11 گروہوں کے 28 ارکان گرفتار
غیرکاشتکارمافیازسے گٹھ جوڑ کرکے ہزاروں بوری بار دانہ خورد برد
بورے والا:بار دانہ کی تقسیم اور گندم کے بلز کی ادائیگی پرکسانوں اور پاسکو کے درمیان صورتحال کشیدہ
پہلا پنجاب مقابلہ موسیقی بورے والا کے نوجوانوں نے اپنے نام کرلیا
صحافی ہمارے معاشرے کو حقائق سے باخبر رکھنے میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں،سردار خالد محمودڈوگر
پاکستان کسان اتحاد کی طرف کسانوں پرتشدد اور مقدمات کے خلاف بازوؤں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر پریس کلب کے ..
بورے والا،دو مختلف ٹریفک حادثات میں دو افراد جاں بحق
مزدوروں کے عالمی دن پر غلہ منڈی بورے والا میں تقریب کا انعقاد
شاہد حسین یوگا کلب 505/ای بی کی طرف سے کلب کی دوسری سالگرہ کے موقع پر تقریب کو مزدوروں سے منسوب کردیا گیا ..
محکمہ تعلیم میں اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر وہاڑی کی پرموشن
ملک بھر کی طرح بورے والا میں بھی مزدوروں کا عالمی منایا گیا
بُورے والا سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
خیبرپختونخواہ حکومت ایسی حرکتیں کرے گی تو نتائج اچھے نہیں ہوں گے
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا جائیدادکی منتقلی پر ٹیکس کی شرح کم کرنے کا فیصلہ
-
خیبر پختونخوا میں مالی سال 2024-25 کا بجٹ پیش کردیا گیا
-
پی ٹی آئی سے اقوام متحدہ کے انتخابی آبزرور گروپ کی ملاقات کی اندرونی کہانی بھی سامنے آگئی
-
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت کمیٹی برائے طبی تعلیم کا پہلا اجلاس
-
انٹربینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مستحکم رہی
-
سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان
-
پاکستان اسٹا ک مارکیٹ نے ایک اور نیا سنگ میل عبور کر گیا ملکی تاریخ میں پہلی بار انڈیکس76200پوائنٹس کی سطح عبور کر گیا اگرچہ انڈیکس 800سے زاید پوائنٹس کے اضافے سے 75900پوائنٹس کی سطح پر گیا جبکہ مارکیٹ ..
-
پنجاب کابینہ نے بانی پی ٹی آئی و دیگر رہنماؤں پر ریاستی اداروں کے خلاف نفرت انگیز بیانیہ پر قانونی کارروائی کی منظوری دے دی ہی: عظمیٰ بخاری
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف سے چیف آف نیول سٹاف ایڈ مرل نوید اشرف کی ملاقات
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے ملک کے سب سے بڑے ملتان روڈ انٹرچینج کا افتتاح کردیا
-
مریم نواز کی پوری توجہ عوامی مسائل حل کرنے پر مرکوز ہے، پنجاب میں روٹی 12روپے کی کردی ، عظمی بخاری