مسلم لیگ ن کا منشور عوامی فلاح و بہبود اور حلقے کی تعمیرو ترقی ہے ۔بلال اکبر بھٹی

جمعرات 15 اکتوبر 2015 17:01

بورے والا۔15 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 اکتوبر۔2015ء) چیئر مین ریونیو اینڈ ریلیف فنڈپنجاب بلال اکبر بھٹی نے کہا کہ ہمارا اور مسلم لیگ ن کا مقصد و منشور عوامی فلاح و بہبود اور حلقے کی تعمیرو ترقی ہے ،وزیر اعلی محمد شہباز شریف پنجاب میں مثالی انداز میں کام کر رہے ہیں، صحت و تعلیم اور محکمہ مال میں اصلاحات سے عوامی مسائل میں کمی واقع ہو رہی ہے ،لاہور سے سردار ایاز صادق کی جیت سے ثابت ہوتا ہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت کی مقبولیت میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے اسی لیے ہمارے مخالفین عوامی ترقی کی راہ میں روڑے اٹکا رہے۔

(جاری ہے)

ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے چوہدری محمد انور عزیز گجر کی رہائش گا چک نمبر547/E.Bمیں کسان اتحاد کے امیدوار برائے چیئرمین یوسی 17 چوہدری انور عزیز گجر کی مسلم لیگی امیدوار چوہدری آفتاب احمد آرائیں ایڈووکیٹ کے حق میں دستبردار ہونے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ چوہدری محمد امین نائب صدر یوتھ ونگ پی ایم ایل این جنوبی پنجاب نے اپنے خطاب میں کہا کہ انشاء اللہ بلدیاتی انتخابات میں ضلع بھر سے مسلم لیگ(ن) کے امیدوار کلین سویپ کریں گے۔

متعلقہ عنوان :

بُورے والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں