گگو منڈی،سرکاری ہسپتال میں ادویات غائب مریض خوار ہونے لگے

ہسپتال سے معمولی امراض کی ادویات بھی دستیاب نہیں ،عید کے بعد صورت حال بہتر ہو جائے گی ،ایم او کا موقف

ہفتہ 3 اگست 2019 22:52

گگو منڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 اگست2019ء) سرکاری ہسپتال میں ادویات غائب مریض خوار ہونے لگے ہسپتال سے معمولی امراض کی ادویات بھی دستیاب نہیں عید کے بعد صورت حال بہتر ہو جائے گی ایم ۔او کا موقف تفصیلات کے مطابق رورل ہیلتھ سنٹر گگو منڈی میں ادویات کی شدید قلت پیدا ہو گئی ہے جس کی وجہ سے ہسپتال آ نے والے مریض سخت پریشان ہیں مریضوں نے بتایا کہ نزلہ بخار وغیرہ کی ادویات بھی ہسپتال سے نہیں مل رہیں جبکہ اے ۔

ٹی ۔

(جاری ہے)

ایس انجکشن بھی بازار سے لانے پڑتے ہیں مریضوں کا کہنا ہے کہ آ ج کل بارشوں کی وجہ سے روڈ ایکسیڈنٹ کے واقعات بڑھ گئے ہیں اور اس میں اے ۔ٹی ۔ایس انجکشن لگانا ضروری ہوتا ہے جبکہ وہ بھی ہسپتال میں دستیاب نہیں اس سلسلہ میں جب ایس ۔ایم ۔او ڈاکٹر محمد ادریس سے رابطہ کیا تو انہوں نے کہا کہ ہم نے شعبہ ایمر جنسی کے لیے مخیر حضرات کے تعاون سے ادویات کا سٹاک مہیا کر رکھا ہے لیکن فنڈز کی کمی کی وجہ سے دیگر شعبوں میں ادویات کی کمی کو پورا نہیں کر سکے انہوں نے کہا کہ ادویات کے لیے منظور ہونے والے فنڈز کے چیک ڈسٹرکٹ اکاونٹس آ فس وہاڑی نا معلوم وجوہ کی بنا پر رکے ہوئے ہیں جیسے ہی چیک کلیئر ہوئے ادویات کی کمی پوری ہو جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :

بُورے والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں