گگو منڈی:زمیندار کی 13سالہ لڑکی کو زبر دستی بے آ برو کر دیا

زیادتی کے نتیجہ میں لڑکی بے ہوش ہو گئی پولیس نے مقدمہ درج

بدھ 7 اگست 2019 20:43

گگو منڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 اگست2019ء) زمیندار کی 13سالہ لڑکی کو زبر دستی بے آ برو کر دیا زیادتی کے نتیجہ میں لڑکی بے ہوش ہو گئی پولیس نے مقدمہ درج کر لیا تفصیلات کے مطابق نواحی گائوں 251۔ای بی کے رہائشی مشتاق احمد کی 13سالہ بیٹی (ا۔

(جاری ہے)

ب ) کو مبینہ طور پر زمیندار فلک شیر اپنے تین نہ معلوم ساتھیوں کے ہمراہ رات ڈیڑھ بجے گھر میں داخل ہو کر اغوا کر کے لے گیا اور اپنے ڈیرے پر لیجا کر فلک شیر نے اسے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا زیادتی کے نتیجہ میں لڑکی بے ہوش ہو گئی تو ملزمان اسے بے ہوشی کی حالت میں مشتاق احمد کے گھر کے سامنے فصل میں پھینک کر فرار ہو گئے متاثرہ لڑکی کے والد نے 15پر کال کی تو پولیس نے موقع پر پہنچ کر لڑکی کی تلاش شروع کر دی جو بے ہوشی کی حالت میں فصل میں پڑی ہوئی مل گئی پولیس نے لڑکی کے طبی معائنہ کے بعد مقدمہ درج کر کے ملزم فلک شیر کو گرفتار کر لیا ہے

متعلقہ عنوان :

بُورے والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں