بلا تعطل بجلی کی فراہمی اور صارفین کے مسائل کا حل اولین ترجیح ہے، ایس ای میپکو سرکل وہاڑی

بدھ 9 ستمبر 2020 20:43

گگو منڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 ستمبر2020ء) ایس ای میپکو سرکل وہاڑی کا سٹی سب ڈویژن بورے والا کا دورہ ،سٹاف کی کارکردگی کا جائزہ، بلا تعطل بجلی کی فراہمی اور صارفین کے مسائل کا حل اولین ترجیح ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایس ای میپکو سرکل وہاڑی الطاف قادر نے گزشتہ روز سٹی سب ڈویژن بورے والا کے دوران سٹاف کی کارکردگی کا جائزہ لیا جس شعبہ میں بہتری کی ضرورت تھی اس کے متعلق ہدایات جاری کیں اس موقع پر ڈپٹی کمرشل منیجر سرکل وہاڑی سید بلال حسین گیلانی ،ایکسین میپکو ڈویژن بورے والا فیاض حسین کھوکھر بھی موجود تھے ایس ای الطاف قادر نے سٹاف سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میپکو کی اولین ترجیح صارفین کے مسائل کا حل اور بجلی کی بلا تعطل فراہمی ہے اس ضمن میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی انہوں نے ہدایات جاری کیں کہ بجلی چوری کی روک تھام کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی جائیں اور بجلی چوروں کے ساتھ کوئی رعائت نہ کی جائے ان کے خلاف مقدمات درج اور عدالتوں میں کیسز کی مکمل پیروی کی جائے انہوں نے دوران انسپیکشن بہترین کارکردگی پر ایس ڈی سی عمر کو شاباش دی ۔

متعلقہ عنوان :

بُورے والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں