بورے والا، پولیس کی بڑی کاروائی موٹر سائیکل چور گینگ کے 5 ارکان گرفتار

جمعرات 21 مارچ 2024 21:11

بورے والا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مارچ2024ء) تھانہ سٹی پولیس کی بڑی کاروائی موٹر سائیکل چور گینگ کے 5 ارکان گرفتار، 22 مقدمات ٹریس، 17 لاکھ 57 ہزار روپے مالیتی مال مسروقہ، نقدی و ناجائز اسلحہ برآمد*تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی محمد عیسیٰ خان کی ہدایات پر ایس ایچ اوتھانہ سٹی بوریوالا خالد محمود چوھان کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری ہے اسی سلسلہ میں گزشتہ روز پولیس تھانہ سٹی نے سرقہ عام، موٹرسائیکل چور گینگ کے سرغنہ شہزاد عرف شہزادی سمیت پانچ ممبران گرفتار کو گرفتار کر کے 22 مقدمات ٹریس کرتے ہوئے 17 لاکھ 57 ہزار روپے مالیت کا مال مسروقہ برآمد کیا جس میں دس موٹرسائیکل ،دو رکشہ، 1لاکھ 50 ہزار روپے نقدی اور دیگر مال مسروقہ شامل ہے برآمد کیا۔

(جاری ہے)

ملزمان کی گرفتاری کیلئے لئے ایس ڈی پی او سرکل بوریوالا ظفر اقبال ڈوگر کے زیر قیادت ایس ایچ او تھانہ سٹی بوریوالا خالد محمود چوہان پر مشتمل ٹیم تشکیل دی گئی تھی جنہوں نے جدید ٹیکنالوجی اور ہیومین انٹیلی جنس کی مدد سے نہ صرف ملزمان کو ٹریس کر کے گرفتار کیا۔

بُورے والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں