بورے والا،رمضان المبارک میں سبزی و فروٹ منڈی کے آڑھتیوں اور بازار میں دکانداروں نے سرکاری لسٹ کے برعکس اشیاء خوردونوش کے خود ساختہ نرخ مقرر کر لیے انتظامیہ خاموش تماشائی بن گئی شہریوں کا احتجاج

جمعہ 29 مارچ 2024 20:58

بورے والا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 مارچ2024ء) رمضان المبارک میں سبزی و فروٹ منڈی کے آڑھتیوں اور بازار میں دکانداروں نے سرکاری لسٹ کے برعکس اشیاء خوردونوش کے خود ساختہ نرخ مقرر کر لیے انتظامیہ خاموش تماشائی بن گئی شہریوں کا احتجاج تفصیل کے مطابق بورے والا اور گردونواح میں سبزی و فروٹ منڈی کے آڑھتیوں اور دکانداروں نے رمضان المبارک کے باوجود اشیاء خوردونوش کے خود ساختہ نرخ مقرر کر لیے ہیں پرائس کنٹرول مجسٹریٹ غیرفعال ہیں مصنوعی مہنگائی کے ذریعے عوام کا استحصال جاری ہے انتظامی افسران دفتروں میں بیٹھ کر زبانی جمع خرچ میں مصروف ہیں گوشت بکرا سرکاری ریٹ 1300 روپے کلو جبکہ دکاندار 1800 سے 2000 میں فروخت کر رہے ہیں بڑا گوشت700 کی بجائی800 سی900،کیلا فی درجن 170جبکہ 200 سی250 میں فروخت ہو رہا ہے پیاز ریٹ 140 روپے کلو جبکہ 200سی220،ٹماٹر 55 جبکہ 80 سی120،کریلا 190 روپے کلو دکاندار 250 سی300،بیسن 248جبکہ 300 روپے کلو،چاول کا ریٹ 288جبکہ350 روپے کلو تک فروخت جاری ہے ڈپٹی کمشنر اور مارکیٹ کمیٹی کی طرف سے جاری کردہ ریٹ لسٹ کے مطابق کوئی چیز بھی میسر نہیں ہے نمائندہ شہریوں ملک فیاض ایڈووکیٹ،شفیق الزمان گھمن ایڈووکیٹ،سیاسی و سماجی رہنماء منیر احمد بٹ و دیگر نے وزیراعلی پنجاب اور چیف سیکرٹری پنجاب سے بااثر افراد کی طرف سے پیدا کردہ مصنوعی مہنگائی پر نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

بُورے والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں